UrduPoint:
2025-07-05@13:46:41 GMT

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 2 لاکھ 64 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 39 ہزار 300 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 43 ہزار کیوسک اور اخراج 43 ہزار کیوسک، خیرآباد پل:آمد 2 لاکھ 46 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 46 ہزار 700کیوسک، دریائے جہلممیںمنگلاکے مقام پر آمد 24 ہزار100 کیوسک اور اخراج10 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 75 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 49 ہزار کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 2 لاکھ 11 ہزار700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 3 ہزار 700 کیوسک، چشمہ آمد2 لاکھ 14 ہزار 200 کیوسک اوراخراج 2 لاکھ 35 ہزار 300 کیوسک، تونسہ آمد ایک لاکھ 94 ہزار700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 76 ہزار 700کیوسک،گدوآمدایک لاکھ 78 ہزار 900 کیوسک او ر اخر اج ایک لاکھ 39 ہزار900 کیوسک، سکھر آمد ایک لاکھ 16 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 68 ہزار400 کیوسک، کوٹری آمد 48 ہزار300 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 100 کیوسک، تریموں آمد 23 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 900 کیوسک، پنجند آمد 14 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میںتربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1520.

94 فٹ،ریزروائرمیں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.137 ملین ایکڑ فٹ،منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1179.05 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.047 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 646.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.178 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کیوسک اور اخراج 2 اخراج 2 لاکھ ہزار کیوسک کے مقام پر میں پانی ایک لاکھ پانی کی فٹ پانی

پڑھیں:

اٹک: دریائے سندھ میں اچانک پانی کے بہاؤ میں اضافہ، 25 افراد اور مویشی پھنس گئے

اٹک کے قریب دریائے سندھ میں پھنسے 25 افراد کو بروقت کارروائی کرکے ریسکیو کرلیا گیا، تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

اٹک کے قریب ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دریائے سندھ میں پھنسے 25 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دریائے سندھ میں پھنسے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

ریسکیو کے مطابق متاثرین شادی خان کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث پھنس گئے تھے۔

ریسکیو ذرائع نے کہا کہ مون بارشوں سے تربیلا ڈیم کے سپل وے کھولنے سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوئی، دریائے سندھ شادی خان کے مقام پر 25 افراد اورمال مویشی پھنس گئے۔

حکام نے کہا کہ 25 افراد کو 5 گھنٹے کی مسلسل کاوشوں کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اٹک: دریائے سندھ میں پھنسے 30 افراد کا کامیاب ریسکیو، خواتین اور بچے بھی شامل
  • اٹک: دریائے سندھ میں اچانک پانی کے بہاؤ میں اضافہ، 25 افراد اور مویشی پھنس گئے
  • ‘دریا میں تصویر بنوارہے تھے’، سانحہ سوات میں زندہ بچ جانیوالے شخص نے کیا بتایا؟
  • خیبر پختونخوا کے مختلف دریائوں میں نچلے درجے کا سیلاب، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ
  • سانحہ دریائے سوات کی تحقیقاتی رپورٹ، ملبہ سیاحوں پر ڈال دیا
  • تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ، دریائے سندھ کے بہاؤ میں نمایاں اضافے کا خدشہ
  • دریا میں تصویر بنوارہے تھے، سانحہ سوات میں زندہ بچ جانیوالے شخص نے کیا بتایا؟
  • سانحہ سوات: 2 بچوں اور بھانجوں کو کھونے والا نصیر شدت غم سے نڈھال
  • تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں قابلِ استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ کتنا ہے؟