کوٹری صنعتی زون کا فضلہ ملے پانی کی کراچی سپلائی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جامشورو(مانیٹرنگ ڈیسک ) کوٹری کے صنعتی زون کا فضلہ ملا پانی کے بی فیڈر میں چھوڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ کے بی فیڈر کا پانی کینجھر جھیل میں شامل ہونے کے بعد کراچی کو فراہم کیا جاتا ہے۔ ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کی ٹیم نے کوٹری انڈسٹریل زون کے دورے کے بعد کہا ہے کہ دورے کے دوران فیکٹریوں کے فلٹرپلانٹ غیر فعال ملے ہیں۔ جس کی
وجہ سے فیکٹریوں کا فضلہ ملا پانی بغیر ٹریٹمنٹ نہرمیں چھوڑا جارہا ہے۔ انچارج ای پی اے سندھ عمران علی عباسی کا کہنا ہے کہ بغیر ٹریٹمنٹ کے پانی نہر میں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: گلستان جوہر میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 10 میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں جھونپڑیوں، خانہ بدوشوں کے سامان اور متعدد موٹرسائیکلوں کو لپیٹ میں لے لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق بجلی کی تاریں آپس میں ٹکرانے سے شاٹ سرکٹ ہوا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدا میں ایک فائر ٹینڈر موقع پر پہنچا، تاہم آگ کے شدت اختیار کرنے اور قریبی آبادی کو خطرہ لاحق ہونے پر مزید فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق پانچ فائر فائٹرز نے دو گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ سے جھونپڑیوں میں موجود قیمتی سامان، موٹرسائیکلیں اور مویشی جل کر راکھ ہو گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔