ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے وزیرِ مملکت قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک عدم اعتماد کا پروگرام نہیں، وزیراعظم سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات معمول کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف کے اڈیالہ جیل جانے بارے سوشہ چھوڑا گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک عدم اعتماد کا پروگرام نہیں، وزیراعظم سے گورنر خیبر پختونخوا  کی ملاقات معمول کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات بھی معمول کی ملاقات تھی، بانی پی ٹی آئی حکومت کی وجہ سے جیل میں نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکہ ڈالنے کی وجہ سے جیل میں ہیں۔ وزیرِ مملکت قانون و انصاف کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی لیول پر نواز شریف کے اڈیالہ جانے کی بات نہیں ہوئی، میاں نواز شریف کے اڈیالہ جیل جانے سے متعلق شوشا چھوڑا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نواز شریف کے اڈیالہ

پڑھیں:

نواز شریف سے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہیں ہو سکتی: علیمہ خان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف سے عمران خان کی ملاقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کیونکہ بانی چیئرمین کا فوکس صرف قانون کی بالادستی اور اپنی رہائی پر ہے۔

کچہری میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ  ہمارا کام بانی چیئرمین کا پیغام درست اور واضح انداز میں عوام تک پہنچانا ہے، بانی پی ٹی آئی کی تمام جیل سہولیات ختم کر دی گئی ہیں، انہیں نہ بچوں سے بات کرنے دی جا رہی ہے اور نہ ہی کتابیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا ہے 27 ویں ترمیم کے بجائے بادشاہت قائم کرلیں، عوام کو اپنی آزادی کے لیے باہر نکلنا چاہیے، کیونکہ غلامی سے بہتر ہے کہ میں جیل میں رہوں۔

انہوں نے موجودہ حکومت کو چوری شدہ مینڈیٹ والی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت اختیار کی دعویدار ضرور ہے مگر اصل طاقت کے مراکز کہیں اور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ نے بھی پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بات کی ہے، نواز شریف سے ملاقات کا سوال ہی نہیں، انہیں تو ان کی اپنی پارٹی اور خاندان بھی لفٹ نہیں کرا رہا۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ہے کہ 10 محرم کے بعد پارٹی باقاعدہ تحریک کا آغاز کرے جبکہ تحریک شروع کرنے سے قبل اس کا مکمل پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

علیمہ خان نے عمران خان کی قید کی سختیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک چھوٹے سے چکی نما کمرے میں رکھا گیا ہے، جہاں کتابوں تک کی رسائی بند کر دی گئی ہے، نواز شریف کی جیل کے دن کسی ریسٹ ہاؤس سے کم نہ تھے، ان کے پاس روزانہ درجنوں لوگ ملاقات کے لیے آتے تھے، بانی چیئرمین کی قید عام قیدی سے بھی زیادہ سخت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین کے ذاتی معالجین ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم یوسف کو گزشتہ 10 ماہ سے طبی معائنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، حالانکہ وہ بارہا درخواست کر چکے ہیں، عمران خان 22 گھنٹے سیل میں ہوتے ہیں صرف 2 گھنٹےکے لیے انہیں باہر نکالتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے آئندہ لائحہ عمل تیار کر لیا ہے جس کا اعلان قیادت خود کرے گی۔ ہم پارٹی ہائی کمان کے پلان سے مطمئن ہیں اور اب وقت قریب ہے کہ قوم فیصلہ کن جدوجہد کے لیے تیار ہو۔

قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان اور عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانتوں میں 16 جولائی تک توسیع کر دی۔ جج امجد علی شاہ نے سماعت کے دوران وکلا کو آئندہ پیشی پر دلائل دینے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی خبریں بے بنیاد، عرفان صدیقی کی تردید
  • کیا نواز شریف عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل جائیں گے؟ رانا ثنا اللہ نے بتا دیا
  • عمران خان سے نواز شریف کا کچھ لینا دینا نہیں نہ وہ ملنے اڈیالہ جیل جارہے ہیں، عرفان صدیقی
  • نواز شریف کے  عمران خان سے ملنے اڈیالہ جانے کی خبر بے بنیاد نکلی
  • نواز شریف کی اڈیالہ جیل جا کر عمران  سے ملاقات کی خبر لغو اور بے بنیاد ہے، سینیٹر عرفان صدیقی
  • نواز شریف سے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہیں ہو سکتی: علیمہ خان
  • ابراہام معاہدے سے متعلق حکومت پر ٹرمپ انتظامیہ یا کسی اور کا کوئی دباؤ نہیں، بیرسٹر عقیل ملک
  • نواز شریف دوبارہ سیاسی مکالمے کے حق میں، عمران خان سے اڈیالہ جا کر ملنے کو بھی تیار، بڑا دعویٰ سامنے آگیا
  • نواز شریف سیاسی مکالمے کے حق میں، عمران خان سے اڈیالہ جا کر ملنے کو تیار