گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا، علی امین گنڈا پور
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
خیبرپختونخوا گڈ گورننس میپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ یہ ایک گورننس کا روڈ میپ ہے، گورننس میں ڈیلیوری اور احتساب دونوں شامل ہیں، آپ اس طریقے سے کارکردگی نہیں دکھاتے ہیں، جس طرح ہونی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے روڈ میپ کے تحت اب ہر محکمہ کے کام کا فالو اپ لیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا گڈ گورننس میپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ یہ ایک گورننس کا روڈ میپ ہے، گورننس میں ڈیلیوری اور احتساب دونوں شامل ہیں، اس طریقے سے کارکردگی نہیں دکھاتے ہیں، جس طرح ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ محکموں کے واضح کردہ رولز آف بزنس کو فالو نہیں کیا جا رہا ہے، سیکھنے کی صلاحیت ہم سب میں ہونی چاہیے، مقابلہ کرنے والے لوگ جیت جاتے ہیں یا ہار جاتے ہیں، بہتر گورننس کا نفاذ بھی ہماری حکومت کی بڑی کامیابی ہوگی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ میرا کوئی بچہ سکول میں فرنیچر کے بغیر نہیں ہوگا، اگر کوئی بچہ سکول میں فرنیچر کے بغیر ہو گا تو پھر ہم کر کیا رہے ہیں، بیشتر سکول میں واش روم بنائے جاتے ہیں، لیکن غائب ہو جاتے ہیں۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے اکاؤنٹ میں 33 ارب روپے ہیں لیکن وزیر کو پتہ نہیں، جب میں وزیر تھا، میں نے اس وقت ڈی آئی خان کے تمام سکولوں کا فرنیچر خریدا تھا، جب میں وزیراعلیٰ بنا تو صرف ڈی آئی خان کے سکولوں کیلئے 40 ارب فرنیچر کی ڈیمانڈ آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کے گھروں میں سرکاری فرنیچر پڑے ہیں، بدعنوانی کے لیے سیاست دانوں اور بیوروکریسی کے درمیان ایک جوائنٹ وینچر ہوتا ہے، گڈ گورننس کے روڈ میپ کے تحت اب ہر محکمہ کے کام کا فالو اپ لیا جائے گا، جو کام نہیں کرے گا اسے از خود اس نظام سے نکلنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ہر سال صرف تعلیم کا محکمہ اربوں روپے کا فنڈ ہڑپ کر رہا ہے، ڈیلیوری کیا ہے۔؟ بتایا جائے کہ اربوں روپے کے ٹی اے ڈی اے اور ادھر ادھر فنڈ کیوں دیے جا رہے ہیں، ہم سب نے متحد ہو کر اس نظام کو ٹھیک کرنا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ گڈ گورننس جاتے ہیں روڈ میپ
پڑھیں:
امیر مقام کا ہوٹل مکمل نہیں گراؤں گا، صرف تجاوزات کا حصہ گریگا: علی امین گنڈاپور
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ امیر مقام کا ہوٹل مکمل نہیں گراؤں گا، صرف تجاوزات کا حصہ گرے گا، کسی سے زیادتی نہیں ہو گی، مجھے خدا کو جواب دینا ہے۔
پشاور میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مضبوط ہے، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریکِ عدم اعتماد لانے کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بجٹ پاس نہ ہوتا تو حکومت جاتی، قصور ہمارا ہوتا، بجٹ نہ پیش کرنے کا پروپیگنڈا اپنوں کا تھا، پارٹی پیٹرن انچیف نے بجٹ منظوری پر اطمینان کا اظہار کیا، صرف 2 ارکان نے بجٹ کے حق میں ووٹ نہیں دیا، سب جانتے ہیں وہ کس کے لوگ ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اس وقت اسمبلی میں تمام ارکان آزاد حیثیت رکھتے ہیں، میں پی ٹی آئی کا رکن ہوں، کاغذاتِ نامزدگی میں پارٹی لکھی ہے، سینیٹ انتخابات سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے چیلنج کرتا ہوں اگر ہماری حکومت گرادی گئی تو سیاست چھوڑ دونگا: علی امین گنڈاپوران کا کہنا ہے کہ گورنر کچھ نہیں بگاڑ سکتے، صرف بیانات دیتے ہیں، مخصوص نشستوں کی بنیاد پر عدالت سے رجوع کروں گا، اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قیام کی تجویز دی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ساڑھے 11 کروڑ کے بسکٹ نہیں کھائے، رقم سے 400 کلاس فور ملازمین کو کھانا دیا، اخراجات کے ساتھ 250 ارب روپے کی بچت بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں مہمانوں کی خاطر مدارت لازمی ہے، پنجاب اور سندھ کے مقابلے میں کم خرچ کر رہا ہوں، بیوروکریسی کو کنٹرول کرنا سیاسی قیادت کا کام ہے، ہم کر کے دکھائیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کرپشن ختم نہیں ہوئی مگر کنٹرول کر لی ہے، گزشتہ 12 سال نہیں بلکہ اپنے 15 ماہ کی کارکردگی کا جواب دہ ہوں، بند صنعتوں کو بحال کرنے کے لیے سستی بجلی فراہم کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی ایکسائز سے کیپرا کو منتقل کریں گے، وفاق افغانستان سے تعلقات بہتر کرے تو میں کینسر اسپتال بنا دوں گا، افغانستان کو 18 ہزار ٹیوب ویل فراہم کر سکتا ہوں، یہ ہمارا کلچر نہیں کہ گھر میں گھس جائیں اور ان کو زبردستی نکالیں۔