مریم نواز کے حکم پر ایم ایس اور سی ای او ہیلتھ پاکپتن گرفتار، ’سوشل میڈیا نہ ہوتا تو کلین چٹ مل گئی ہوتی‘
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج ڈسٹرکٹ اسپتال پاکپتن کے دورے کے دوران سی ای او اور ایم ایس کی گرفتاری کے احکامات دے دیے جنہیں مریم نواز کے حکم پر گرفتار کر لیا گیا۔
سوشل میڈیا پر مریم نواز کے دورے اور ذمہ داران کی گرفتاریوں پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ پاکپتن میں آج 20 بچوں کی ہلاکت کے ذمہ داران کی گرفتاریوں کا کریڈٹ سوشل میڈیا کو جاتا ہے جس نے پنجاب حکومت کو سانحے پر ایکشن لینے پر مجبور کیا ورنہ سانحے کے فوری بعد سب ملزمان کو کلین چٹ مل گئی تھی۔
پاکپتن میں آج 20 بچوں کی ہلاکت کے ذمہ داران کی گرفتاریوں کا کریڈٹ سوشل میڈیا کو جاتا ہے جس نے پنجاب حکومت کو سانحے پر ایکشن لینے پر مجبور کیا ورنہ سانحے کے فوری بعد سب ملزمان کو کلین چٹ مل گئی تھی۔ pic.
— Muhammad Umair (@MohUmair87) July 4, 2025
کاشف بلوچ نے لکھا کہ پاکپتن میں ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ مریم نواز کو عوام نے گھر لیا اور کہا کہ ہمیں کوئی دوائیاں کوئی سہولیات نہیں ملتیں۔
پاکپتن میں ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ مریم نواز کو عوام نے گھر لیا
ہمیں کوئی دوائیاں کوئی سہولیات نہیں ملتی
میڈیا یہ نہیں دکھائے گا ایکسپوز کریں نا اہل ترین وزیر اعلیٰ پنجاب کو pic.twitter.com/XDO1nQsTxV
— Kashif Baloch (@Skiper786) July 4, 2025
واضح رہے کہ پاکپتن میں واقع ڈسٹرکٹ اسپتال میں 16جون سے 22جون کےدوران 20بچوں کی اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔ متوفی بچوں کے ورثا نے الزام عائد کیا تھا کہ عملے کی غفلت اورآکسیجن کی کمی سے بچوں کی اموات ہوئیں۔
بچوں کی اموات پر محکمۂ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق 15 بچے نجی اسپتالوں میں حالت خراب ہونے پر جبکہ 5 بچے غیر تربیت یافتہ دائیوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔
انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہسپتال میں درکار آلات اسٹور میں موجود ہیں، مگر استعمال میں نہیں لائے گئے۔ مریضوں کے علاج میں تاخیر کی وجہ کنسلٹنٹ، ڈاکٹروں اور عملے کی بے حسی ہے، ماہر ڈاکٹر رات کے وقت راؤنڈ نہیں لگاتے، پیڈز انکوبیٹر موجود ہیں مگر فنکشنل نہیں ہیں۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کے لئے ایمرجنسی پروٹوکول پر عملدر آمد نہیں دیکھا گیا اور ہسپتال میں کریٹیکل کا اسٹاف تربیت یافتہ نہیں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکپتن پنجاب مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔