وکیل کا انوکھا احتجاج، پارلیمنٹ کے باہر 4 گدھوں کو لاکھڑا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
کوسوو میں کئی ماہ سے جاری سیاسی تعطل کے خلاف احتجاج کے طور پر ایک ایریانیٹ کوچی نامی وکیل نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے احاطے پر چار گدھوں کو لا کھڑا کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے کوچی کو گدھوں کو اسمبلی کی عمارت میں داخل کرنے سے روکا گیا۔ اس جانوروں کی موجودگی سے کوچی کا احتجاج مزید نمایاں ہوا۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وکیل کوچی نے کہا کہ ان کا مقصد تقسیم نہیں، بلکہ اتحاد کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے لیے خودمختاری تحریک کے رہنما اور عبوری وزیر اعظم البین کرٹی کو زیادہ تر ذمہ دار سمجھتے ہیں۔
کوچی نے دیگر سیاسی جماعتوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شاید یہ صورتحال ان کے لیے موزوں ہے۔
کوسوو میں حالیہ حکومت سازی کی کوشش دو دن قبل ناکام ہوئی، یہ کوشش 9 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد 40ویں کوشش تھی۔ اسمبلی کے 120 سیٹوں پر انتخابات کے بعد کوئی جماعت حکومت تشکیل دینے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔
رپورٹ کے مطابق آئینی سیشن 15 اپریل کو شروع ہوا تھا، اور اس کے بعد سے کوئی بھی جماعت حکومت تشکیل نہیں دے سکی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے آخری 19 کارکنان بھی رہا
راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے 24 اور 26 نومبر کے کیس میں گرفتار ہونے والے آخری 19 کارکنان کو بھی عدالتی حکم پر رہا کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز کی سماعتیں کیں اور ملزمان کی ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔
عدالتی حکم پر راولپنڈی ڈویژن کی چاروں جیلوں اڈیالہ، اٹک، جہلم اور چکوال میں قید 19 کارکنان کو رہا کردیا گیا جس کے بعد اب مذکورہ جیلوں میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کارکن موجود نہیں ہے۔
اٹک جیل سے رہا ہونے والے 19 کارکنوں کا قائدین کارکنوں نے استقبال کیا جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی نے ہر کارکن کو پانچ ہزار روپے کرایے کی مد میں ادا کیے۔