وزیر اعظم کی چوہدری نثار کی ن لیگ میں واپسی کیلئے کوششیں جاری، نواز شریف کی منظوری باقی
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کی سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کے بعد ان کی مسلم لیگ (ن) میں واپسی کی کوششیں جاری ہیں لیکن پارٹی قائد نواز شریف نے تاحال اس کی منظوری نہیں دی۔
ذرائع کے مطابق چوہدری نثار کی واپسی کا معاملہ پارٹی سطح پر زیر بحث نہیں آیا اور نواز شریف کی حتمی منظوری کے بغیر واپسی ممکن نہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کو مریم نواز کو چوہدری نثار کی واپسی کے لیے قائل کرنا بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔
چوہدری نثار نے شہباز شریف سے ملاقات میں واپسی کا مشروط عندیہ دیا تھا اور وہ ٹیکسلا اور چکری کے انتخابی حلقوں کی واپسی چاہتے ہیں تاہم، شہباز شریف نے اس حوالے سے کوئی واضح یقین دہانی نہیں کرائی۔
راولپنڈی ڈویژن کے کئی سینئر لیگی رہنما، بشمول خواجہ آصف اور پرویز رشید، چوہدری نثار کی واپسی کی کھل کر مخالفت کر رہے ہیں۔
دوسری جانب سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ان کی معلومات کے مطابق شہباز شریف اور چوہدری نثار کی ملاقات خیر سگالی کے لیے تھی اور واپسی کا معاملہ پارٹی میں زیر غور نہیں آیا۔
تاہم، شہباز شریف نواز شریف سے چوہدری نثار کی واپسی کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چوہدری نثار کی واپسی شہباز شریف نواز شریف واپسی کی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان روانہ
وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ ہو گئے ۔
وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف خان کینڈی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا خط وزیراعظم شہباز شریف کو مل گیا، متن بھی سامنے آگیا
وزیراعظم اپنے خطاب میں علاقائی و عالمی چیلنجز اور امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، اقتصادی تعاون تنظیم کے وژن 2025 کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔
وزیرِ اعظم علاقائی تجارت کے فروغ، علاقائی روابط کی مضبوطی، توانائی کے شعبے میں تعاون اور خطے میں پائیدار ترقی کے حصول کے اقدامات پر زور دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، اہم معاہدوں پر دستخط
وزیرِ اعظم سربراہ اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ آذاربائیجان روانہ ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اقتصادی تعاون تنظیم پاکستان دورہ آذربائیجان شہباز شریف وزیراعظم