شہرِ قائد میں موبائل فون سروس بند ہونا شروع
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
سٹی 42 : شہر قائد سمیت بڑے شہروں میں آج 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے ساتھ نکالے جا رہے ہیں، بعض شہروں میں موبائل سروس معطل اور حساس مقامات سیل کر دیے گئے ہیں جب کہ شہر قائد میں موبائل سروس معطل ہونا شروع ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں کراچی کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہونا شروع ہوگئی ہیں، موبائل سگنل نہ ہونے کی وجہ سے لیاری میں حادثے کی جگہ رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
واضح رہےکہ گزشتہ روز جمعہ کو لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس میں 6 خاندان رہائش پذیر تھے، حادثے میں اب تک 16 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: بی آر ٹی گرین لائن سروس 8، 9 اور 10 محرم کو معطل رہے گی
کراچی میں بی آر ٹی گرین لائن سروس 8، 9 اور 10 محرم الحرام کو معطل رہے گی۔
ترجمان بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے مطابق سیکورٹی وجوہات کے باعث سروس معطل کی جا رہی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز بس سروس کے 10 میں سے 7 روٹ 9 اور 10 محرم الحرام کے دن بند رہیں گے، 8 محرم کو 5 روٹس جزوی طور پر متاثر ہوں گے۔