موبائل فون سروس ملک کے کن شہروں میں بند؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: پشاور میں نویں محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیش نظرموبائل فون سروس کی جزوی بندش ہے۔
پشاور کے علاقے صدرمیں ماتمی جلوس کے اردگرد کے علاقوں میں سروس معطل رہے گی،محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اقدامات کے تحت پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
موبائل فون سروس 8 محرم الحرام جمعہ نماز کے بعد بند کر دی گئی تھی۔حکام کے مطابق سکیورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی سے جلوسوں کی نگرانی بھی کریں گے۔
شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
پولیس کے مطابق یہ اقدام حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سکھر اور گردونواح میں موبائل سروس جزوی طور پر بند کردی گئی ، 8 اور 9 محرم کے روز روہڑی میں موبائل سروس مکمل طور پر جبکہ نواحی علاقوں میں جزوی طور پر بند رہے گی.
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 10 محرم کے روز ضلع بھر میں موبائل سروس مکمل طور پر بند رہے گی.
سکھر ؛ موبائل سروس بند
علاوہ ازیں شیخوپورہ ،گجرانوالہ،نارووال ،گجرات ،منڈی بہاوالدین اور وزیر آباد سمیت 23 اضلاع میں متعین کردہ مختلف اوقات کے دوران موبائیل و انٹرنیٹ سروس بند رہیں گی۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: موبائل فون سروس
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب سرگودہا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبرکو کریں گی، کمشنر
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سرگودہا میں جدید اور ماحول دوست الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبر کو کریں گی۔ اُنہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 33 الیکٹرک بسیں سرگودہا شہر کے چھ روٹس پر چلائی جائیں گی تاکہ شہریوں کو معیاری اور آرام دہ سفری سہولت فراہم ہو گی۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف شہری بلکہ تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز کو بھی کوریج فراہم کرے گا۔ کمشنر نے کہا کہ الیکٹرک بسیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سرگودہا کے عوام کے لیے ایک بہترین تحفہ ہیں۔ ان بسوں میں خواتین کے لیے علیحدہ کمپارٹمنٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ یہ مکمل طور پر ماحول دوست ہیں اور کسی قسم کی آلُودگی پیدا نہیں کریں گی۔(جاری ہے)
اُنہوں نےبتایا کہ بسوں کے لیے چارجرز کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔ ابتدائی طور پر جنرل بس سٹینڈ پر چار بیز قائم کی گئی ہیں جبکہ لاہور روڈ بائی پاس پر ایک جدید اور باقاعدہ سٹیشن قائم کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں اس سروس کو مزید وسعت دی جا سکے۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے لاری اڈا پر چارجرز کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبہ بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹر) ماجد بن احمد ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملک محمد طاہر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔