10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: ملک کے 10 بڑے شہروں میں ڈینگی پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔محکمہ موسمیات نے کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی کے پھیلائو سے متعلق الرٹ جاری کیا، جس میں 20 ستمبر سے ڈینگی کے پھیلنے کے خدشے کا ظہار کیا گیا اور محکمہ موسمیات نے اس کے پیشِ نظر عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی پانی نے ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے سازگار ماحول پیدا کر دیا ہے جس کی وجہ سے کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہر اس وائرس کے شدید خطرے سے دوچار ہیں، موسمیاتی ڈیٹا میں اس سال ڈینگی کے سب سے شدید پھیلائو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے جاری میں الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی مچھر سورج نکلنے کے بعد اور سورج ڈھلنے سے پہلے سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں، درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری، نمی 60 فیصد اور بارش 27 ملی میٹر ڈینگی کے پھیلائو کے لیے انتہائی موزوں حالات ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں ٹھہرا ہوا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے خطرناک ہے، اس لیے شہری انتظامیہ فیومیگیشن اور صفائی کے اقدامات تیز کرے تاکہ اس وباءپر بروقت قابو پایا جائے۔
کہا جارہا ہے کہ ڈینگی کے پھیلاو ¿ کے حوالے سے موجودہ موسم حساس ہے لہٰذاتمام ادارے اور عوام فوری تدارکی اقدامات یقینی بنائیں نیز انسداد ڈینگی مہم سے وابستہ محکموں کے افسران و اسٹافر اپنی آنکھیں کھلی رکھیں اور فیلڈ میں متحرک انداز میں کام کرتے ہوئے شہریوں میں ڈینگی سے بچائو کےلیے صفائی ستھرائی و احتیاط کے بارے میں احساس اور آگہی کو یقینی بنائیں،علاوہ ازیں اس سلسلہ میں علما کرام اور آئمہ حضرات بھی اپنے خطبات میں لوگوں کو ڈینگی کے خطرات اور اس سے بچائو کے طریقوں سے آگاہ کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جناح ٹائون کے تمام یوسیز میں انسدادِ ڈینگی و ملیریا اسپرے مہم کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح کی جانب سے مون سون بارشوں کے بعد مختلف علاقوں میں پیدا ہونے والی صفائی و ستھرائی کی صورتحال کے پیشِ نظر تمام یوسیز میں انسدادِ ڈینگی و ملیریا اسپرے مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع کی ہدایت پر ہر یوسی کے لیے علیحدہ اسپرے مشینیں خریدی گئی ہیں تاکہ تمام علاقوں میں بیک وقت اور مؤثر انداز میں اسپرے مہم جاری رکھی جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم سی جناح کی جانب سے 11 اسپرے مشینیں خریدی گئی ہیں، جو کہ تمام یوسیز میں یکساں طور پر تقسیم کی جارہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد برسات کے بعد کھڑے پانی، گندگی اور مچھروں کی افزائش کو روک کر شہریوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہے۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح شہریوں کی صحت و سلامتی ہے تمام یوسیز میں بیک وقت اسپرے مہم کا آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹی ایم سی جناح عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسپرے مہم کے دوران عملے کی کارکردگی کی نگرانی بھی کی جارہی ہے اور شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اس مہم میں تعاون کریں اور کسی بھی شکایت یا تجویز کی صورت میں ٹی ایم سی سے فوری رابطہ کریں۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ صفائی و صحت کے حوالے سے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ جناح ٹاؤن کو ایک مثالی ٹاؤن بنایا جا سکے۔