حکومت کا جدید اور تیز رفتار ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, September 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں جدید اور تیز رفتار ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، جس سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان سفر صرف 20منٹ میں طے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید اور تیز رفتار ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے جڑواں شہروں کے درمیان سفر صرف 20 منٹ میں طے ہوگا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں طلال چوہدری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں مارگلہ سے راولپنڈی صدر تک ریل منصوبے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ٹریک وزارت ریلوے فراہم کرے گی جبکہ ٹرین سروس کا انتظام سی ڈی اے سنبھالے گی۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ آئندہ ہفتے منصوبے کے فریم ورک معاہدے کو حتمی شکل دے کر اس پر دستخط کیے جائیں گے ، منصوبے کے لیے جدید ٹرین درآمد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے حنیف عباسی نے کہا کہ یہ منصوبہ شہریوں کو تیز، آسان اور معیاری سفری سہولت فراہم کرے گا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا یہ ویژن عوام کو سہولت دینا ہے اور اس منصوبے سے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ٹرین سروس کم خرچ اور تیز رفتار سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم کرے گی۔
Post Views: 6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اور تیز رفتار
پڑھیں:
حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
سٹی 42: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرول4روپے 40پیسے مہنگا کردیاگیاجبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 62پیسےا ضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 331روپے 52پیسے ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 378روپے 66پیسے مقرر کردی۔
واضح رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پرتعین کیا جارہا ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی