Al Qamar Online:
2025-07-05@15:55:49 GMT

کراچی میں آئندہ 2 دنوں کے دوران موسم کیسا ہوگا؟

اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT



کراچی:

شہر قائد میں اگلے 2 روز کے دوران موسم کیسا ہوگا؟ اس حوالے سے ماہرین نے پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے شہر قائد میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، تاہم آئندہ 2 روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔

آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ  اور ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت 37 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے امکان ہے۔ شہر میں مغربی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

درجہ حرارت بڑھنے کے باعث گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

اسلام آباد میں درجہ حرارت میں غیرمعمولی اضافے کے بعد محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کے خطرے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

ماہر موسمیات زینت یاسمین کے مطابق آئندہ ہفتے درجہ حرارت میں مزید اضافے اور موسمی تبدیلیوں کے باعث گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے (GLOF) کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جو متاثرہ وادیوں میں فلیش فلڈ اور گلیشیائی سیلاب کا باعث بن سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلند درجہ حرارت اور موسمی نظام گلیشیئر جھیلوں پر دباؤ بڑھا رہے ہیں جس کے باعث گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

اس سلسلے میں پی ایم ڈی نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کیے جا سکیں۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں اور سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ممکنہ خطرے کے پیش نظر حساس اور خطرناک علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں اور مقامی حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

گلوبل وارمنگ اور مقامی درجہ حرارت میں اضافے کو علاقے کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے ماہرین نے زور دیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مقامی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے کا امکان
  • توانائی کی بچت،درجہ حرارت پر قابوپانے کیلئے جدید تھرمل پینٹ تیار  
  • 15 جولائی کے بعد ۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کردیا
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • درجہ حرارت بڑھنے کے باعث گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
  • جون کا موسمیاتی خلاصہ جاری
  • کراچی والوں کے لیے موسم کے حوالے سے خوشی کی خبر
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں آج رات بارش کا امکان
  • ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی؛ کئی علاقوں میں سیلاب و لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ