بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان  چاﺅ (Liu Jianchao) کی وفد سمیت ملاقات ہوئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان  چاﺅ نے سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیا۔
چینی وزیر سے ملاقات میں اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی حمایت کو سراہا۔
اس موقع پر یو جیان  چاﺅ نے کہا کہ چین پاکستان کا آئرن برادر ہے اور پاکستان سے تعلقات کو ترجیح دیں گے۔
حکام کے مطابق اسحاق ڈار کی آج چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی جس میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات ہوگی جبکہ پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ سہ فریقی ملاقات بھی کریں گے۔

بھارت کا 13 روز بعد بارڈر پر پریڈ بحال کرنے کا فیصلہ

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار

پڑھیں:

وزیر خارجہ اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔پاکستانی وزیر خارجہ چینی ہم منصب سے جنوبی ایشیا کی صورتحال اور اثرات پر بات کریں گے، دونوں رہنما پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔چین روانگی سے قبل اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چین جارہا ہوں، پچھلے 3 ہفتے میں دوبار چینی وزیر خارجہ سے بات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ دورے سے چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، بھارت کی بلیم گیم بے نقاب ہوچکی ہے،دنیا کو معلوم ہے کہ پاکستان پرالزامات لگائے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی وزیرخارجہ کی دعوت پردورہ کررہاہوں،چین سے حالیہ صورتحال پر بات ہو گی، انہوں نے کہا کہ چند روز میں 60 سے زائد ممالک کے ساتھ رابطے ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • چین پاکستان کی خود مختاری کے تحفظ میں ساتھ دے گا: چینی وزیرِ خارجہ
  • اسحاق ڈار کی چینی وزیرسے ملاقات ،دو طرفہ اسٹرٹیجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
  • پاکستان آئرن برادر ہے، تعلقات کو ترجیح دیں گے: چینی وزیر
  • ’چین پاکستان کا آئرن برادر‘: اسحاق ڈار سے ملاقات میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کا عزم
  • اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
  • بیجنگ :وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چینی وزیر کی ملاقات، پاک چین تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
  • دورۂ چین؛ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آج چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی
  • اسحاق ڈار آج بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملیں گے
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے