Daily Mumtaz:
2025-05-20@20:45:09 GMT

اسحاق ڈار آج بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملیں گے

اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT

اسحاق ڈار آج بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملیں گے

حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات کرنے کے لیے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آج بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی، پاکستان،چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں سہ فریقی ملاقات بھی کریں گے۔

افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی آج چین پہنچیں گے۔

چین روانگی سے پہلے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چین سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات ہوگی۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار

پڑھیں:

چین پاکستان کی خود مختاری کے تحفظ میں ساتھ دے گا: چینی وزیرِ خارجہ

—تصویر بشکریہ منسٹری آف فارن افیئرز

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین پاکستان بھارت کے درمیان پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ چین پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا۔

اس حوالے سے چینی وزارتِ خارجہ نے جاری کیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای سے پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران چینی وزیرِ خارجہ نے یہ بات کہی ہے۔

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ چین پاک بھارت تنازعات بات چیت سے حل کرنے کی کوششوں اور مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے نمٹانے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جامع، دیرپا جنگ بندی کے حصول اور بنیادی حل تلاش کرنے کی حمایت بھی کرتے ہیں، چین پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے یہ بھی کہا ہے کہ چین پاکستان کو صنعت، زراعت، توانائی، معدنی ذخائر کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہیے، چین پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف تعاون میں بھی اضافہ کرنا چاہیے۔

اس سے قبل نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چاؤ کی وفد سمیت ملاقات ہوئی۔

بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور کمیونسٹ پارٹی کے وزیر یو جیان چاؤ نے سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

چینی وزیر سے ملاقات میں اسحاق ڈار نے پاکستان کی خود مختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی حمایت کو سراہا۔

اس موقع پر یو جیان چاؤ نے کہا کہ چین پاکستان کا آئرن برادر ہے اور پاکستان سے تعلقات کو ترجیح دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • چین پاکستان کی خود مختاری کے تحفظ میں ساتھ دے گا: چینی وزیرِ خارجہ
  • پاکستان آئرن برادر ہے، تعلقات کو ترجیح دیں گے: چینی وزیر
  • اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
  • بیجنگ :وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چینی وزیر کی ملاقات، پاک چین تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
  • دورۂ چین؛ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آج چینی ہم منصب سے ملاقات ہوگی
  • پاک بھارت سیز فائر کے بعد پہلی اعلیٰ سطح ملاقات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چین روانہ
  • پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملیں گے
  • پاکستان، چین، افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کرینگے
  • پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے