وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آج نیول ڈاکیارڈ کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں پاک بحریہ کے اہم کردار کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم کا آمد پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کو قیامت تک سبق یاد رہےگا، دوبارہ جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران وزیراعظم جنگی جہاز پی این ایس تیمور پر سوار ہوئے، جہاں انہیں کمانڈر پاکستان فلیٹ نے بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں نے بات چیت کرتے ہوئے ان کی مثالی پیشہ ورانہ مہارت، جنگی تیاری اور قومی دفاع کے لیے ثابت قدمی کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے پرعزم انداز، آپریشنل مہارت اور دشمن کے سمندری خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مؤثر جوابی کارروائی کی تعریف کی۔ انہوں نے سمندری تجارت کو بلاتعطل یقینی بنانے پر بھی پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان بحریہ کسی بھی خطرے کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاک بحریہ نے بھارتی طیارے کا سراغ لگا کر مکمل نگرانی میں رکھا

وزیراعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال، وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آرمی چیف شہباز شریف نیول چیف نیول ڈاکیارڈ نیول ہیڈکوارٹر وزیراعظم پاکستان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف شہباز شریف نیول چیف نیول ہیڈکوارٹر وزیراعظم پاکستان وی نیوز وزیراعظم شہباز شریف پاک بحریہ کے کو سراہا

پڑھیں:

ای سی او سربراہی اجلاس،وزیراعظم کی ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات 

باکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے شہر خانکیندی میں17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات کی۔ 

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے مابین تمام شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنی گزشتہ ملاقات کے دوران کیے گئے فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 دونوں رہنماؤں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کے تناظر میں ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔  وزیر اعظم نے صدر پیزشکیان کی قیادت کو سراہا اور حالیہ بحران کے دوران ایران کے جنگ بندی کے فیصلے کو سراہا۔

پی ایس بی کا کھیلوں کی فیڈریشنز میں 2مدت سے زیادہ عہدوں پر برقرار رہنے کا نوٹس

 وزیراعظم نے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کو دہراتے ہوئے خطے میں امن کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ایران کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ 

 صدر پیزشکیان نے حالیہ بحران کے دوران عالمی فورمز سمیت ایران کے لیے پاکستان کی مضبوط سفارتی حمایت کو سراہا اور تنازع کو کم کرنے میں پاکستان کے اہم کردار پر شکریہ ادا کیا۔

 وزیر اعظم نے ایرانی صدر کو ایرانی سپریم لیڈر کیلئے مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔

پڑوسی ملک ایران پر بلاجواز اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں: وزیراعظم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا 8 جولائی کو کراچی میں جموں کشمیر بنیان مرصوص ریلی نکالنے کا اعلان
  • بنیان مرصوص کے جذبے سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے، امیر مقام
  • آذربائیجان کا دورہ؛ وزیراعظم کی ایران کے صدر سے اہم ملاقات
  • ای سی او سربراہی اجلاس،وزیراعظم کی ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات 
  • وزیراعظم شہباز شریف ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف ای سی او اجلاس میں شرکت کریں گے
  • سعودی عرب کا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار پر شہباز شریف سے اظہارِ تشکر
  • سعودی عرب کا خطے میں امن و استحکام کیلیے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم سے اظہارِ تشکر