پاکستان میں چینی سب سے سستی ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں فی کلو 180 روپے تک پہنچ گئی تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انڈسٹری ہارون اختر کا کہنا ہے کہ دنیا میں سب سے سستی چینی پاکستان میں بیچی جارہی ہے۔
ملک بھر میں چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا رجحان ہے، اوپن مارکیٹ میں فی کلو 180 روپے تک پہنچ گئی۔وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے انڈسٹری ہارون اختر نےکہا کہ ابھی بھی ہماری چینی دیگر ممالک سے سستی ہے، سب سے سستی چینی پاکستان میں بیچی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی کی قیمت گنے کے ریٹ کے حساب سے کم ہے، یہ حکومت کا کمال ہے کہ گنے کی قیمت دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور سب سے سستی چینی ابھی بھی ہمارے ملک میں ہے۔ہارون اختر نے دعویٰ کیا کہ حکومت چینی امپورٹ کرے تو 250 روپے فی کلو پڑتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سب سے سستی
پڑھیں:
10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیر اعظم شہباز شریف پر جرح مکمل
—فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کے دوران شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے جن پر عمران خان کے وکیل نے جرح مکمل کر لی۔
لاہور کی سیشن کورٹ میں ہرجانے کے دعوے پر سماعت ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین چوٹیا نے سوال کیا کہ کیا آپ نے جھوٹا اور من گھڑت دعویٰ دائر کیا ہے؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ جی یہ غلط ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ آپ کا لیگل نوٹس جعلی اور فرضی ہے، اس کی کاپی خود ساختہ بنا کر پیش کی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ جی یہ بھی غلط ہے۔
بانی پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کو لیگل نوٹس بھیجا ہی نہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ بھی غلط ہے میں نے لیگل نوٹس بھیجا ہے۔
وکیل نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے سیاسی بیان دیا تھا؟ شہباز شریف نے کہا کہ بالکل سیاسی بیان نہیں تھا بلکہ اس نے ہتک عزت کی۔
وکیل نے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ ہتک آمیز الفاظ نہیں لکھے۔ جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ مجھے علم نہیں ہے۔
جس کے بعد عدالت نے دیگر گواہوں کو جرح کے لیے 27 ستمبر کو طلب کر لیا۔