میرا مقابلہ نیرج سے نہیں بلکہ اپنے آپ سے ہوتا ہے، ارشد ندیم
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپپئن شپ میں شرکت کے لیے آج رات ٹوکیو روانہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق جیولین تھرو ایونٹ کا کوالیفائنگ راونڈ 17 ستمبر کو شیڈول ہے۔ اگلے روز آٹھ بہترین تھرور کے درمیان میڈلز کی جنگ ہوگی۔
ارشد ندیم نے فٹنس میں معاونت کرنے والے معروف اسپورٹس سرجن ڈاکٹر اسد عباس شاہ کے لاہور میں کلینک کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر اسد عباس نے ارشد ندیم کے لیے اپنے کلینک میں تاحیات فری علاج کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم مکمل فٹ ہیں اور ورلڈ ایتھلیٹکس میں قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔
گولڈ میڈلسٹ تھرور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹوکیو میں بہترین تھرو کرنے کی کوشش کرکے اپنا ریکارڈ بہتر بنانے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نےمزید کہا کہ بھارتی نیرج چوپڑا کی موجودگی کا کبھی کوئی پریشر نہیںلیا، میرا نیرج سے نہیں بلکہ اپنے آپ سے مقابلہ ہوتا ہے۔
ارشد ندیم نے کہا کہ میرا کام محنت کرنا ہے باقی جو نصیب میں لکھا ہو وہ ہوکر رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ پیرس اولمپکس کی طرح ٹوکیو میں بھی قومی پرچم بلند کرنے کی تمنا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کے ارشد ندیم اپنی شاندار کارکردگی سے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی ہوگئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
ٹوکیو میں جاری مقابلوں میں ارشد ندیم کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا، پہلی کوشش میں وہ صرف 76.99 میٹر جبکہ دوسری کوشش میں 74.17 میٹر کی تھرو کرسکے۔ تاہم تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 85.28 میٹر کی تھرو کی اور براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
جیولن تھرو کے قوانین کے مطابق فائنل میں پہنچنے کے لیے کم از کم 84.50 میٹر کی تھرو ضروری تھی۔ ارشد ندیم نے یہ ہدف تیسری باری میں حاصل کیا اور شائقین کو اپنی بھرپور فارم کی یاد دلا دی۔ اس شاندار پرفارمنس نے نہ صرف انہیں فائنل میں جگہ دلوائی بلکہ ان کے حوصلے کو بھی مزید بلند کر دیا ہے۔
اس ایونٹ میں گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے سب سے طویل 89.53 میٹر کی تھرو کی، جرمنی کے جولیئن ویبر نے 87.21 میٹر، کینیا کے جولیئس یگو نے 85.96 میٹر جبکہ پولینڈ کے ڈاوڈ ویگنر نے 85.67 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل کے لیے براہ راست کوالیفائی کیا۔ بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا 84.85 میٹر تھرو کے ساتھ ارشد ندیم سے ایک پوزیشن پیچھے رہے۔
مجموعی طور پر 12 کھلاڑیوں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ جیولن تھرو ایونٹ کا فائنل جمعرات کی دوپہر کھیلا جائے گا جس میں ارشد ندیم سے قوم کو ایک اور شاندار کارکردگی کی امید ہے۔