خیبرپختونخوا پولیس کے اے ایس آئی اور پاکستان کے معروف باڈی بلڈر اعجاز احمد نے تھائی لینڈ میں ہونے والی 57ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرکے پاکستان کا پرچم بلند کردیا۔

یہ کارنامہ نہ صرف ان کی برسوں کی انتھک محنت کا ثمر ہے بلکہ ملک کے لیے ایک بڑا اعزاز بھی ہے۔ تاہم اعجاز احمد کا شکوہ ہے کہ ایسی شاندار کامیابی کے باوجود وہ حکومتی عدم توجہ اور عدم حوصلہ افزائی پر شدید مایوسی کا شکار ہیں۔

تھائی لینڈ میں ہونے والی 57ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں اعجاز احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماسٹر کلاس کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔ قومی پرچم کے ساتھ اسٹیج پر کھڑے ہو کر انہوں نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستانی کھلاڑی کسی سے کم نہیں۔

اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ یہ جیت صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ مگر ان کے مطابق اگر قومی ہیروز کو نظرانداز کیا جائے تو ان کا حوصلہ پست ہوتا ہے اور نئی نسل کے کھلاڑیوں کے لیے بھی یہ ایک مایوس کن پیغام ہے۔

اعجاز احمد نے عالمی اسٹیج پر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ حکومت کی طرف سے تو اس کامیابی کو نظر انداز کیا گیا، تاہم ان کے اپنے ادارے، خیبرپختونخوا پولیس نے بھرپور انداز میں ان کی حوصلہ افزائی کرکے یہ ثابت کردیا کہ اصل ہیروز کو پہچاننا اور ان کی قدر کرنا ہی اداروں کا وقار بڑھاتا ہے۔ مزید جانیے سید ابوبکر کی اس رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اے ایس آئی باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ حکومت کی عدم توجہ خیبرپختونخوا پولیس شکوہ گولڈ میڈل وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اے ایس ا ئی حکومت کی عدم توجہ خیبرپختونخوا پولیس شکوہ گولڈ میڈل وی نیوز گولڈ میڈل کے لیے

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور:

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اعجاز شفیع کے مطابق پارٹی بروز پیر ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کرے گی۔ اس حوالے سے نمائندگی شیخ امتیاز محمود، اعجاز شفیع، منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جو صدر، وزیراعظم، گورنر پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکام کو ارسال کی گئی ہے۔

اعجاز شفیع نے بتایا کہ قانونی ماہرین کی مدد سے تیار کردہ تفصیلی اعتراضات حکومت کو بھجوا دیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق پنجاب لوکل گورنمنٹ بل کی متعدد شقیں آئین پاکستان کے آرٹیکلز 17، 32 اور 140-اے سے متصادم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر جماعتی، ایک ووٹ ملٹی ممبر یونین کونسل ماڈل پر شدید تحفظات ہیں، کیونکہ یہ سیاسی جماعتوں کے کردار کو کمزور کرتا ہے اور بلدیاتی اداروں کی خودمختاری کو متاثر کرتا ہے۔

اعتراضات کے متن میں کہا گیا ہے کہ بل کے تحت مقامی نمائندوں کی جگہ انتظامی افسران کو کنٹرول دینا اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے اصول کے خلاف ہے۔ مزید یہ کہ مالیاتی اختیارات کا مرکزیت کی طرف منتقل ہونا بلدیاتی خودمختاری کو کمزور کرے گا۔ غیر معینہ مدت تک ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا اختیار بھی غیر آئینی قرار دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل چیئرمین کے براہ راست انتخاب کی بحالی کی جائے، بلدیاتی اداروں کی پانچ سالہ مدت آئینی طور پر طے کی جائے اور واضح انتخابی شیڈول جاری کیا جائے۔ ساتھ ہی ایگزیکٹو مداخلت اور ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

اعجاز شفیع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں بروز پیر اعلامیہ اور حکمِ امتناع کی درخواست دائر کی جائے گی، جس میں متنازع شقوں پر عملدرآمد روکنے اور بلدیاتی جمہوریت کے تحفظ کی استدعا کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • لاہور: رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کیخلاف مقدمہ درج
  • بھارت ایک اور سازش ناکام:’’را‘‘ کے لئے جاسوسی کرنے والا ماہی گیر گرفتار،اعجاز ملاح نے اعتراف جرم کرلیا
  • خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی اور گورننس کے معاملات میں بہتری لائے؛ رانا ثناءاللہ
  • بھارتی خفیہ ایجنسی نے اعجاز ملاح کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا: عطا تارڑ
  • ایمباپے رونالڈو کے بعد گولڈن بوٹ حاصل کرنے والے ریال میڈرڈ کے پہلے کھلاڑی بن گئے
  • پشاور، پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے افغان 4 شہری ہلاک
  • مسائل سے پریشان عوام پر ای چالان مزید ظلم ہے، ثروت اعجاز قادری
  • معاشی ترقی کے لیے حکومت بھرپور کوششیں کر رہی ہے: قیصر احمد شیخ