پاکستان کے سٹار جیولن تھرور ارشد ندیم نے انجری سے نجات حاصل کر کے ورلڈ اسلامک گیمز کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔پاکستان کے سٹار جیولن تھرور ارشد ندیم نے انجری سے نجات حاصل کر کے ایک بار پھر میدان کا رخ کر لیا ہے، قومی جیولن تھرور نے فٹنس مسائل پر قابو پانے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاپان میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران انہیں انجری کا سامنا رہا، اب کافی بہتری آئی ہے، اس وقت اپنی انجری پر فوکس کر رہا ہوں، فزیو تھراپی جاری ہے اور کوشش ہے کہ دوبارہ انجری نہ ہو۔خیال رہے کہ ورلڈ اسلامک گیمز 7 سے 21 نومبر تک سعودی عرب میں ہوں گی، ارشد ندیم نے ایونٹ میں شرکت کیلئے ابھی سے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا