اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، سربراہ پاک بحریہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہےکہ سرکریک سے جیوانی تک اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کادفاع کرنا جانتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نےکریکس ایریا میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں اور جنگی استعداد کا جائزہ لیا۔
CNS Adm Naveed Ashraf visited forward posts in Creeks Area to review operational preparedness & combat readiness.
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کے دورے کے موقع پر پاک میرینز میں جدید ترین 2400 ٹی ڈی ہوورکرافٹس کے 3 یونٹس کو باضابطہ طور پر شامل کیا گیا۔ ہوورکرافٹس کی شمولیت پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں ایک اور اہم پیش رفت ہے۔
سرکریک سے جیوانی تک اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کادفاع کرنا جانتے ہیں، سربراہ پاک بحریہ
آئی ایس پی آر کے مطابق نئے شامل کیے گئے ہوورکرافٹس ایک ساتھ مختلف زمینی و آبی سطحوں پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یہ خشکی اور سمندر دونوں پر بیک وقت کارروائی کی منفرد صلاحیت رکھتے ہیں، ہوورکرافٹس پاک میرینز کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں نمایاں برتری فراہم کریں گے اور دشمن کے خلاف فیصلہ کن اور مؤثر ردعمل کی صلاحیت مزید مضبوط بنائیں گے۔
اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان نئے پلیٹ فارمز کی شمولیت پاک بحریہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے وژن کی تجدید ہے، یہ ملک کے سمندری و ساحلی دفاع کے عزم کی بھی تجدید ہے۔سرکریک سے جیوانی تک اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتیں ساحل سے سمندر تک بلند حوصلوں کی طرح مضبوط اور مستحکم ہیں۔
ٹانک "فتنہ الخوارج" کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن، 8 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ بحر ہند میں امن واستحکام کی ضامن اور علاقائی سمندری سلامتی کی اہم شراکت دار ہے، ہم جانتے ہیں اپنی خودمختاری اور سمندری سرحدوں کے ایک ایک انچ کا دفاع کیسے کرنا ہے۔
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اسرائیل نے غزہ کے ساحل سے 3 فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا
طویل عرصے سے اسرائیلی بحریہ کی جانب سے فلسطینی ماہی گیروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں فلسطینی ماہی گیروں پر گولیاں چلانا، گرفتار کرنا اور ان کی کشتیاں ضبط کرنا شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ کے ساحل سے 3 فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔ عرب میڈیا نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے ماہی گیروں کی کشتیاں اور دیگر سامان تباہ کرنے کے بعد ماہی گیروں کو گرفتار کیا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023ء کے بعد سے فلسطینی ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگائی ہوئی ہے اور اب تک کئی فلسطینی ماہی گیروں کو شہید کرچکی ہے۔ طویل عرصے سے اسرائیلی بحریہ کی جانب سے فلسطینی ماہی گیروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں فلسطینی ماہی گیروں پر گولیاں چلانا، گرفتار کرنا اور ان کی کشتیاں ضبط کرنا شامل ہے۔