شمالی وزیرستان، فورسز کی خوارج کے ٹھکانے پر کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قابل اعتماد خفیہ معلومات کی بنیاد پر اطلاع ملی تھی کہ بھارت کے حمایت یافتہ خوارج گروہ “فتنہ الخوارج” شمالی وزیرستان کے علاقے جھلار میں ایک گاڑی کو خودکش حملے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان میں بھارت کے حمایت یافتہ خوارج کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ تباہ کن حملہ روک دیا اور 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورتی فورسز نے 24 اکتوبر 2025 کو دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی ناکام بنا دی اور ایک ممکنہ تباہ کن حملہ روک لیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ قابل اعتماد خفیہ معلومات کی بنیاد پر اطلاع ملی تھی کہ بھارت کے حمایت یافتہ خوارج گروہ “فتنہ الخوارج” شمالی وزیرستان کے علاقے جھلار میں ایک گاڑی کو خودکش حملے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائی کرتے ہوئے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انتہائی مہارت سے کی گئی کارروائی کے نتیجے میں وہ گاڑی تباہ کر دی گئی جو خودکش حملے کے لیے تیار کی جا رہی تھی، جبکہ تین بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج بھی مارے گئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شمالی وزیرستان آئی ایس پی آر یافتہ خوارج
پڑھیں:
کراچی حیدرآباد ٹول پلازہ، خفیہ اطلاع پر کارروائی، 564 اسمگل شدہ موبائلز، 1 ٹیمپرڈ گاڑی ضبط
—فائل فوٹوفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 564 اسمگل شدہ موبائل فونز اور 1 ٹیمپرڈ گاڑی ضبط کر لی۔
ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق کلیکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ نے کراچی، حیدرآباد ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کی ہے۔
خفیہ اطلاع پر کی گئی کارروائی میں 564 اسمگل شدہ موبائل فونز اور ایک ٹیمپرڈ گاڑی ضبط کی گئی۔
قبضے میں لیے گئے موبائل فونز اور گاڑی کی مجموعی مالیت 9 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔
ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور اسمگلنگ نیٹ ورک تک رسائی کے لیے تفتیش جاری ہے۔