وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت خصوصی اجلاس، گندم کی ذخیرہ اندوزی کے بارے میں اہم فیصلے
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے بارے میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔
اجلاس میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب میں گندم کے اسٹاک ڈیکلیئر کرنے کیلئے تین دن کی مہلت دی گئی، تین دن کے بعد گندم غیر قانونی طور پر اسٹور کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا۔
اجلاس میں گندم کا اسٹاک شو کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا، مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا، گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ گندم اسٹاک کرنے والے رضاکارانہ طور پر ڈیکلیئر کر دیں ورنہ کارروائی ہو گی، سیلاب کی وجہ سے صورتحال کا فائدہ اٹھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، بعض عناصر گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تمام ممکنہ وسائل استعمال کرکے گندم کے غیرقانونی اسٹاک کی نشاندہی کی جائے۔
انہوں نے صوبے میں گندم کے اسٹاک کی درست طورپر نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور گندم اور آٹے کے نرخ برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کا حکم دیا۔
وزیراعلی پنجاب نے پیرا کو صوبے بھر میں مسلسل چیکنگ اور کارروائی کرنے کی ہدایت کی اور ہر دکان پر سرکاری نرخ نامہ نمایاں آویزاں کرنے کا حکم دیا جس کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔
انہوں نے خانیوال میں سیلاب سے گندم ضائع ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
سیلاب کے دوران گندم کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل نہ کرنے پرڈی جی فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، سیلاب سے گندم کے ضیاع پرخانیوال کے ڈی ایف سی سمیت تمام عملہ معطل کر دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گندم کی گندم کے کرنے کی
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔