کراچی:

پانی کے بہاؤ کے سبب ملیر ندی میں دو افراد ڈوب گئے، ایک افراد بچ گیا دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر ندی میں نوجوانوں کے ڈوبنے سے متعلق رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی گئی۔

ڈی سی ملیر نے بتایا کہ واقعہ گوٹھ یار محمد  تعلقہ ابراہیم حیدری میں پیش آیا جس میں بتایا گیا کہ دو افراد ملیر ندی پار کر رہے تھے، پانی کے بہاؤ میں اضافہ کے باعث حادثہ رونما ہوا، ایک شخص27 سالہ عرفان احمد ترین ڈوب گیا جبکہ دوسرا شخص علی گل میتھیانی بحفاظت باہر نکل آیا۔

ڈی سی ملیر نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں لاش کی تلاش میں مصروف ہیں، خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ ملیر ندی کے آس پاس دیہاتوں کو صورتحال سے کیا جائے، عوام کی جان اور مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملیر ندی

پڑھیں:

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق

ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی