بھارتی شاعر اور مصنف جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر پاکستان بھر میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے جہاں پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی، اداکارہ ژالے سرحدی، مشی خان اور عمران عباس سمیت کئی شخصیات نے ان کے بیان کی سخت مذمت کی ہے ایک کتاب کی تقریب کے دوران جاوید اختر نے کہا کہ دونوں جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ایک طرف انہیں کافر کہہ کر جہنم کا مستحق قرار دیا جاتا ہے تو دوسری طرف انہیں جہادی کہہ کر پاکستان بھیجنے کی بات کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر انہیں پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو وہ جہنم جانا پسند کریں گے جاوید اختر کے اس متنازع بیان پر وہاں موجود افراد نے تالیاں بجائیں مگر جیسے ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی پاکستانی صارفین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ واقعی جہنم کے ہی حقدار ہیں اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی نے کہا کہ جاوید اختر جیسے افراد کو اپنے الفاظ کے اثرات کا ادراک ہونا چاہیے اور اس قسم کے غیر ذمہ دارانہ اور نفرت انگیز بیانات سے اجتناب برتنا چاہیے کیونکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان مزید نفرت کو ہوا دیتے ہیں اداکارہ مشی خان نے نہ صرف جاوید اختر بلکہ ان پاکستانی فنکاروں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو ان کی آمد پر ان کے سامنے جھکے ہوئے نظر آئے انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ جاتے جاتے انہیں بھی ساتھ لے جائیں اداکار عمران عباس نے بھی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جاوید اختر کو فرسٹ کلاس پروٹوکول دیا مگر وہ اس کے قابل ہی نہیں تھے ان بیانات کے بعد پاکستان کی عوامی اور سوشل میڈیا سطح پر جاوید اختر کے خلاف شدید غصہ پایا جا رہا ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جاوید اختر کے کہا کہ

پڑھیں:

چین کی تاریخی فتح اور بھارت کو سبکی، نصرت جاوید بڑی خبریں سامنے لے آئے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بھارت کو سبکی تاریخی فتح چین نصرت جاوید وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • چین کی تاریخی فتح اور بھارت کو سبکی، نصرت جاوید بڑی خبریں سامنے لے آئے
  • پاکستان مخالف بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب
  • نیدرلینڈ پارلیمانی انتخابات، اسلام مخالف جماعت کو شکست، روب جیٹن ممکنہ وزیر اعظم
  • الفاشر پر آر ایس ایف کے قبضے کے بعد شہر جہنم میں تبدیل ہو گیا ہے، اقوام متحدہ
  • پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا
  • کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • کراچی گندا نہیں، لوگوں کی سوچ گندی ہے:جویریہ سعود
  • آزادکشمیر کی 78سالہ سیاسی تاریخ میں ایسے حالات کبھی بھی نہیں تھے ،جو پچھلے  ڈیڑھ سال میں خراب ہوئے ،سردارتنویر الیاس
  •  پنجاب حکومت کی کم از کم اجرت کے نفاذ کیلئے صوبہ بھر میں مہم شروع
  • پاکستان کی سوڈان میں مظالم کی شدید مذمت، فوری جنگ بندی، سیاسی حل پر زور