آپ جہنم کے ہی حقدار ہیں، جاوید اختر کے متنازع بیان پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
آپ جہنم کے ہی حقدار ہیں، جاوید اختر کے متنازع بیان پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت فنکاروں اور نامور شخصیات کا ردعمل سامنے آگیا۔ اشتعال پھیلانے کیلئے مشہور بھارتی شاعر اور مصنف جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر پاکستان کی معروف شخصیات شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت دیگر فنکاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے جاوید اختر پر تنقید کی ہے۔
ایک کتاب کی تقریبِ رونمائی کے دوران جاوید اختر نے کہا کہ وہ دونوں جانب(پاکستان اور بھارت)سے تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “ایک طرف سے مجھے کافر کہہ کر جہنم کا مستحق قرار دیا جاتا ہے، جبکہ دوسری جانب سے کہا جاتا ہے کہ میں جہادی ہوں اور پاکستان چلا جاوں۔ اگر مجھے پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو، تو میں جہنم جانا پسند کروں گا۔
“جاوید اختر کے اس بیان پر وہاں موجود حاضرین نے تالیاں بجائیں تاہم سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو وائرل ہوتے ہیں صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ جہنم کے ہی حقدار ہیں۔اس بیان پر پاکستان میں سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اور اداکارہ ژالے سرحدی نے جاوید اختر کے الفاظ کو نفرت انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات دونوں ممالک کے درمیان نفرت کو ہوا دیتے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ معروف شخصیات کو اپنے الفاظ کے اثرات کا ادراک ہونا چاہیے، خاص طور پر ایسے حساس معاملات پر گفتگو کرتے وقت انہیں خیال رکھنا چاہیے۔دوسری جانب اداکارہ مشی خان نے پاکستانی فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جانے سے پہلے ان لوگوں کو بھی لے جائیں جو پاکستان میں آپ کے قدموں میں بیٹھے تھے۔عمران عباس نے جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے انہیں فرسٹ کلاس ٹریٹمنٹ دیا مگر وہ اس کے قابل نہیں تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل، عالمی میڈیا کا بھی اعتراف آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی کی پیشگوئی کردی چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے کمبوڈیا میں ترقی کا فروغ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 17ہزار600ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں 180 چینی فلموں کی نمائش ، امریکی میڈیا پاکستان کے بجائے جہنم جانا زیادہ پسند کروں گا، جاوید اختر کی احسان فراموشی چین کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ، چینی صدرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جاوید اختر کے
پڑھیں:
فرانس میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے "آپریشن بنیان مرصوص" کی کامیابی پر خوشی کا اظہار
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی 2025ء) بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح اور پاک افواج کی شاندار کارکردگی پر فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پیرس سمیت مختلف شہروں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا جہاں مقررین نے "آپریشن بنیان مرصوص" کی کامیابی کو قومی غیرت، عسکری حکمتِ عملی اور مضبوط قیادت کی علامت قرار دیا۔چئیرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال نے پوری قوم کو اس تاریخی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک افواج نے دشمن کو نہ صرف مؤثر اور بھرپور جواب دیا بلکہ عسکری تاریخ کا ایک سنہرا باب رقم کیا ہے۔ آج ہر محبِ وطن پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔ مسلم لیگ (ن) فرانس کے چئیرمین راجہ علی اصغر نے پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہاہمارے شاہینوں نے جو جرات، مہارت اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، وہ نہ صرف ہماری عسکری صلاحیتوں کا ثبوت ہے بلکہ ہماری خودداری اور اصول پسندی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔(جاری ہے)
اسی طرح وزیر اعظم آزاد کشمیر کے سابقہ کوآرڈینیٹر اور فرانس میں متحرک کشمیری رہنما نعیم چوہدری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہر آزمائش میں اپنی فوج اور ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دنیا کو یہ پیغام دینا ضروری ہے کہ مسائل کا حل جنگ نہیں بلکہ باوقار اور پرامن مذاکرات میں ہے۔ دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں نے حکومت پاکستان ، ہماری افواج اور قومی سلامتی کے اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے ملک کی سالمیت کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ان کا کہناتھا کہ دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کا مقدمہ لڑنے کے لیے تیار ہیں اور ہر نازک موقع پر ریاست پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔