آپ جہنم کے ہی حقدار ہیں، جاوید اختر کے متنازع بیان پر پاکستانی فنکاروں کا سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت فنکاروں اور نامور شخصیات کا ردعمل سامنے آگیا۔
اشتعال پھیلانے کیلئے مشہور بھارتی شاعر اور مصنف جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر پاکستان کی معروف شخصیات شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت دیگر فنکاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے جاوید اختر پر تنقید کی ہے۔
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
ایک کتاب کی تقریبِ رونمائی کے دوران جاوید اختر نے کہا کہ وہ دونوں جانب (پاکستان اور بھارت) سے تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ “ایک طرف سے مجھے کافر کہہ کر جہنم کا مستحق قرار دیا جاتا ہے، جبکہ دوسری جانب سے کہا جاتا ہے کہ میں جہادی ہوں اور پاکستان چلا جاؤں۔ اگر مجھے پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو، تو میں جہنم جانا پسند کروں گا۔”
جاوید اختر کے اس بیان پر وہاں موجود حاضرین نے تالیاں بجائیں تاہم سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو وائرل ہوتے ہیں صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ جہنم کے ہی حقدار ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)
اس بیان پر پاکستان میں سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی اور اداکارہ ژالے سرحدی نے جاوید اختر کے الفاظ کو نفرت انگیز اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات دونوں ممالک کے درمیان نفرت کو ہوا دیتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ معروف شخصیات کو اپنے الفاظ کے اثرات کا ادراک ہونا چاہیے، خاص طور پر ایسے حساس معاملات پر گفتگو کرتے وقت انہیں خیال رکھنا چاہیے۔
View this post on InstagramA post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)
دوسری جانب اداکارہ مشی خان نے پاکستانی فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’جانے سے پہلے اُن لوگوں کو بھی لے جائیں جو پاکستان میں آپ کے قدموں میں بیٹھے تھے‘۔
عمران عباس نے جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم نے انہیں فرسٹ کلاس ٹریٹمنٹ دیا مگر وہ اس کے قابل نہیں تھے‘۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جاوید اختر کے کہا کہ
پڑھیں:
صبا فیصل کا نام لیے بغیر سینئر اداکاراؤں پر تنقید
سینئر اداکارہ صبا فیصل نے حالیہ انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے ڈراموں اور اداکاروں پر کی جانے والی تنقید پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بغیر نام لیے معروف شخصیات نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا نے سب کو بولنے کی آزادی دے دی ہے لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ دوسروں کی محنت کو نظرانداز یا مذاق بنایا جائے صبا فیصل نے بعض شخصیات کی فنی اہلیت پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کسی کا خوبصورت ہونا، میزبانی کرنا یا ہدایتکاری کا تجربہ ہونا اس بات کی ضمانت نہیں کہ وہ اداکاری پر تنقید کریں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کبھی کبھار کسی شو میں آکر چند مثبت جملے ضرور بولتے ہیں، مگر عمومی رویہ تنقیدی ہوتا ہے جو فنکاروں کی محنت کی توہین ہے ان کا کہنا تھا کہ کسی فنکار کی ظاہری شخصیت، لباس اور میک اپ بھی کردار کے اظہار کا حصہ ہوتے ہیں، اور ان بنیادوں پر کی جانے والی تنقید غیر منصفانہ ہے۔ صبا فیصل نے شوبز انڈسٹری سے اپیل کی کہ ذاتیات سے گریز کرتے ہوئے ایک دوسرے کے کام کو سراہا جائے اور ذمہ دارانہ رویہ اپنایا جائے