ترک سفیر کی ملاقات، بھارتی جارحیت کیخلاف حمایت پر شکریہ: تعلقات نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو (Irfan Neziroglu) نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ترکیہ کے سفیر نذیر اوغلو کا پرخلوص و پر تپاک خیر مقدم کیا۔ بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی پاکستان کی دوٹوک حمایت پر وزیراعلی مریم نواز شریف نے اظہار تشکر کیا۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، علاقائی امن اور ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان ترکیہ کی بھارتی جارحیت پر سفارتی، اخلاقی اور سٹرٹیجک سطح پر غیرمتزلزل یکجہتی پر سپاس گزار ہے۔ صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ’’ہم اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں‘‘ دلوں میں نقش ہو چکا ہے۔ سب پاکستانی ترکیہ کے بہن بھائیوں کے لیے دلی محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔ ترکیہ کی بھارتی جارحیت پر حالیہ غیر مشروط حمایت پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پاکستان اور ترکیہ صرف اتحادی نہیں بلکہ ایمان، ثقافت اور تاریخ میں جڑے ہوئے بھائی ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ اقدار کی درخشاں علامت ہیں۔ اناطولیہ ڈپلومیسی فورم کے وزٹ کے دوران حکومت ترکیہ اور خاتون اول کی مہمان نوازی پر بے حد مشکور ہوں۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تجارت میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ تجارت کو مزید تقویت دینے کے لیے ترکیہ کے ساتھ اشتراک کار بڑھائیں گے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ7ویں ہائی لیول سٹرٹیجک کوآپریشن کونسل کے دوران 24 معاہدوں پر دستخط خوش آئند ہیں۔ پنجاب ترکیہ کے ساتھ دوستی کو معاشی تحریک میں بدلنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ پنجاب کے پاس برآمدات کی بے مثال صلاحیت، سرمایہ کار دوست، انفراسٹرکچر اور دیگر بہترین مواقع موجود ہیں۔ ترکیہ اور پاکستان کی مذہبی و ثقافتی ہم آہنگی نمایاں ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پاک ترکیہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں۔ پاک ترکیہ باہمی رشتہ وقت کی آزمائشوں میں کندن ہو کر مزید مضبوطی اور کامیابیوں کی نوید دے رہا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نواز شریف نے پاکستان اور ترکیہ بھارتی جارحیت ترکیہ کے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن اور تعاون پر گفتگو
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، مشرق وسطیٰ میں امن، اور علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے حرمین شریفین کے خادم، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قیادت میں سعودی عرب کی خطے میں قیامِ امن کی کوششوں کو سراہا۔
وزیراعظم نے 24 جون کو شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونے والی اپنی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں سعودی کردار کو بھی سراہا۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف کے ساتھ اختلافات؟ نواز شریف نے خاموشی توڑ دی
شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان نے جولائی کے مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی ہے، اور اس دوران سعودی عرب کی حمایت کے ساتھ اپنا مؤثر کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
سعودی سفیر نواف المالکی نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان سعودی عرب شاہ سلمان بن عبدالعزیز نواف بن سعید المالکی وزیراعظم محمد شہباز شریف ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان