عوام کے گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اپنے ریکارڈ خود ہی توڑیں گے: مریم نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بغیر سفارش گھر بنانے کے لیے قرضوں کا اجرا قابلِ تقلید مثال ہے۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا۔مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے، اپلائی کرنے والے ہر فرد کو سیاسی وابستگی سے بالا قرضے مل رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کے گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اپنے ریکارڈ خود ہی توڑیں گے، قائد نواز شریف کا عوامی خدمت کا وژن عملی صورت اختیار کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے جھوٹے نعرے لگائے مگر ہم نے عوام کے لیے گھر بنائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز عوام کے نے کہا
پڑھیں:
پنجاب میں صاف پانی اور ترقیاتی منصوبوں پر مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
راؤ دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صاف پانی کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکومثالی گاؤں پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی،لاہورڈویلپمنٹ پراجیکٹ اورپنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پرپیشرفت کاجائزہ لیا گیا،اجلاس میں دور دراز علاقوں کیلئے واٹر پمپ لگانے کی تجویز کا جائزہ لیاگیا،وزیراعلیٰ کی واٹرفلٹریشن پلانٹ بارے30جون2026کی ڈیڈ لائن دے دی۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
وزیراعلیٰ نےلاہورڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں سٹریٹس کی تعمیرومرمت جلدمکمل کرنےپرزور دیا،وزیراعلیٰ نےبعض پراجیکٹ کی تکمیل بروقت نہ ہونےپرناپسندیدگی کا اظہارِ کیااُنہوں نےہرشہرمیں بیوٹیفکیشن کے122منصوبوں کابھی جائزہ لیا،لاہور ڈویژن میں 51 بیوٹیفکیشن کےمنصوبےمکمل کیےجائیں گے،راولپنڈی 64،فیصل آباد37،ملتان میں بیوٹیفکیشن کے75منصوبےمکمل ہونگے۔
وزیراعلیٰ نے بیوٹیفکیشن کےتمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانےکی ہدایت جاری کر دی۔
پنجاب میں جشنِ آزادی پر 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پینےکےپانی کی عدم دستیابی کی عوامی شکایات کاازالہ کیاجائےگا،واٹرفلٹریشن پلانٹ کی تعمیرومرمت ، بحالی کیلئےباقاعدہ سسٹم وضع کیاجائے۔