مریم کی دستک پروگرام کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2025ء) پی آئی ٹی بی کے حکومت پنجاب کیلئے وضع کردہ مریم کی دستک منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ شہریوں کی جانب سے سروس کے حصول کیلئے اب تک 7 لاکھ 40 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ یہ بات ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بتائی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ موصول ہونے والی درخواستوں میں سے 5 لاکھ 90 ہزار سے زائد درخواستیں پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد درخواستیں جلد نمٹا دی جائیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ شہریوں کو خدمات کے حصول میں مدد فراہم کرنے کیلئے اب تک ہزاروں نوجوان بطور دستک فسیلیٹیٹر رجسٹر ہو چکے ہیں۔(جاری ہے)
اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے ذریعے پنجاب بھر میں عوام کو 70 سے زائد خدمات کی فراہمی گھر کی دہلیز پر کی جا رہی ہے اور اب شہریوں کو ڈومیسائل، برتھ سرٹیفکیٹ، ایف آئی آر کی کاپی، فرد برائے ریکارڈ، رجسٹری کی کاپی سمیت دیگر خدمات کے حصول کیلئے سرکاری دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
شہری موبائل فون سے دستک ڈورسٹیپ ڈیلیوری ایپ یا 1202 ہیلپ لائن پر کال کر کے بھی سروس حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام سرکاری خدمات تک رسائی کو نہایت آسان اور تیز تر بنا رہا ہے جو عوام کے وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ گڈ گورننس اور مؤثر عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خدمات کے حصول
پڑھیں:
ڈاکٹروں نے غیرمعمولی سرجری کے ذریعے مریض کے معدے سے موبائل فون نکال لیا
مصر کے شہر الغردقہ کے جنرل اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک نایاب سرجری کے دوران مریض کے معدے سے موبائل فون نکالنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں 110 سال پرانی چینی مزدوروں کی بستی ’لاک‘ آج بھی اپنی اصل حالت میں قائم
ریڈ سی ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مریض شدید پیٹ درد، مسلسل قے اور کمزوری کی شکایت لے کر اسپتال پہنچا تھا۔
ایکسرے اور اسکین کے ذریعے معلوم ہوا کہ مریض کے معدے میں ایک چھوٹا موبائل فون موجود ہے جسے اس نے غلطی سے نگل لیا تھا۔
اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کریم الشبراوی نے کہاکہ ماہر سرجنز کی ٹیم نے فوری طور پر آپریشن کر کے موبائل فون کو نکال دیا۔
سرجری کامیابی سے انجام پائی اور مریض کی حالت اب مستحکم ہے، تاہم اسے مزید نگرانی کے لیے اسپتال میں رکھا گیا ہے۔
حکام نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ مریض نے فون کس طرح نگلا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 2021 میں بھی مصر میں ایک مریض کی غذائی نالی سے موبائل فون نکالنے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: بھارتی نوجوان ریسٹورنٹ میں کھانے کے بعد 200 پاؤنڈ کا بل ادا کیے بغیر فرار
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسی خطرناک اشیا نگلنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews الغردقہ جنرل اسپتال ڈاکٹرز غیرمعمولی سرجری مصر موبائل فون نکال لیا وی نیوز