بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کے گلے کا پھندا بن چکی ہے،عبدالرشید مرزا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور جنوبی عبدالرشید مرزا اور صدرپبلک ایڈ کمیٹی وقاص احمد بٹ نے کہا ہے کہ ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کے گلے کا پھندہ بن چکی ہے۔ پہلے بجلی، پھر گیس اور اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نے کاروبار زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ آمدنی مسلسل کم اور اخراجات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں جس کے باعث عوام شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ نت نئے ٹیکس عوام پر مسلط کیے جا رہے ہیں مگر انہیں روزگار کی سہولت میسر نہیں۔ بے روزگاری انتہا کو پہنچ چکی ہے اور چینی مافیا نے قیمتوں کو آسمان تک پہنچا دیا ہے، مگر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ حکومتی ایوانوں میں بیٹھے تمام سیاسی کردار صرف اپنے مفادات کی سیاست کر رہے ہیں۔ اس وقت ملک میں صرف جماعت اسلامی ہی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے اور حافظ نعیم الرحمن عوام کے حقوق کی واحد جاندار آواز بن کر اُبھرے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اراکینِ اسمبلی، وزرا اور مشیروں نے اپنی تنخواہوں میں کئی گنا اضافہ کر لیا ہے۔ انہیں بجلی، گیس اور پٹرول جیسی بنیادی سہولیات مفت میسر ہیں جبکہ عوام کو ان ہی چیزوں کی قیمتوں کے بوجھ تلے دبا دیا گیا ہے۔عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے ان کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمے داری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے اضافہ، ادارہ شماریات
پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرے ہفتے بڑھ گئی ہے۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ شرح 2.21 فیصد تک جا پہنچی۔
ہفتے کے دوران 17 ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جن میں ٹماٹر 10 روپے 42 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، زندہ مرغی کی قیمت میں قریباً 20 روپے فی کلو اضافہ ہوا، ایک درجن انڈوں کی قیمت 6 روپے 19 پیسے بڑھ گئی جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 21 روپے مہنگا ہوگیا۔
مزید پڑھیں: شرح سود 11 فیصد پر برقرار، مہنگائی میں اضافے کا خدشہ: گورنر اسٹیٹ بینک
اس کے برعکس کیلے، آلو، چاول اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مجموعی طور پر 24 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ 9 اشیا سستی ہوئیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ادارہ شماریات ٹماٹر مہنگائی