امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں جولائی 2025 ء کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ سپر فیول 98 پیٹرول کی نئی قیمت 2 درہم 70 فلس فی لیٹر مقرر کردی گئی جو پاکستانی کرنسی میں 208 روپے 60 پیسے بنتی ہے۔اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2 درہم 58 فلس فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جو 199 پاکستانی روپے 33 پیسے بنتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیٹرول کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا، عوام پر مہنگائی کا نیا بوج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد میں عوام کے لیے مہنگائی کا ایک اور جھٹکا سامنے آیا ہے جہاں پیٹرول اور ڈیزل کے بعد اب مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے 23 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 184 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو اس سے پہلے 169 روپے 20 پیسے فی لیٹر تھی۔
اس سے قبل حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا تھا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ تمام مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی بھی لاگو کر دی گئی ہے، جس سے صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔