باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر خار میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ناوگئی کی گاڑی پر ہونے والے المناک بم دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل اور تحصیل دار ناوگئی عبدالوکیل خان سمیت تین پولیس اہلکار شہید اور 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے وفد کے ہمراہ گورنمنٹ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں سانخہ باجوڑ میں زخمی ہونے والے شدید زخمیوں کی عیادت کی۔ سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی ضلع باجوڑ کے امیر صاحبزادہ ہارون الرشید، نائب ضلعی امیر مولانا وحید گل، جماعت اسلامی ضلع مہمند کے امیر ملک سعید خان اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات نورالواحد جدون بھی ان کے ہمراہ تھے۔ واضح ریے کہ گزشتہ روز ضلع باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر خار میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ناوگئی کی گاڑی پر ہونے والے المناک بم دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل اور تحصیل دار ناوگئی عبدالوکیل خان سمیت تین پولیس اہلکار شہید اور 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔ جن میں  شدید زخمی ہونے والے چار زخمیوں کو دھماکہ کے بعد شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور ریفرکیاگیاتھا۔انہوں نے ہسپتال میں زخمیوں کے لواحقین اور ڈاکٹروں سے ان کی خیریت دریافت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ہونے والے

پڑھیں:

اپردیر :رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی کھائی میں گرگئی، دوساتھیوں سمیت زخمی

 شیر جان : اپردیر میں ایم پی اے گل ابراہیم گاڑی کے حادثے میں دوساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے۔
ایم پی اے پی کے 11 گل اِبراہیم کی گاڑی روندیش کے مقام پر گہری کھائی میں گر گئی تھی،تینوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر پہنچادیاگیاہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ایم پی اے سمیت تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • بے حیا کلچر کے فروغ نے نوجوان نسل کو تباہ کردیا، نصر اللہ چنا
  • پارلیمنٹ میں قرآن و سنت کے منافی قانون سازی عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، حافظ نصراللہ چنا
  • گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، حافظ نعیم الرحمان
  • مسلم مالک غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں،حافظ نعیم الرحمن
  • رکن اسمبلی کی گاڑی حادثے کا شکار، گل ابراہیم ساتھیوں سمیت زخمی
  • اپردیر :رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی کھائی میں گرگئی، دوساتھیوں سمیت زخمی
  • اسلامی ملکوں کے حکمران وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑیں: حافظ نعیم 
  • بنگلہ دیش: یونس انتظامیہ کے تحت ہونے والے انتخابات سے قبل درپیش چیلنجز
  • زیارت سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اور بیٹے کی ویڈیو منظر عام پر، رہائی کے لیے مطالبات تسلیم کرنے کی اپیل
  • جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنا پاک کالونی میں جلسہ سیرت النبی صہ سے خطاب کر رہے ہیں