’’ڈیل چاہتے ہیں تو غیر مہذب لہجہ ترک کریں‘‘؛ ایرانی وزیر خارجہ کا ٹرمپ کو مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کےلیے اہم مشورہ دے دیا۔
عباس عراقچی نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ واقعی مذاکرات میں سنجیدہ ہیں تو انہیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے اپنا لہجہ بدلنا ہوگا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عراقچی نے واضح کیا کہ ’’صدر ٹرمپ اگر معاہدہ چاہتے ہیں تو انہیں سپریم لیڈر کے خلاف غیر مہذب لہجہ ترک کرنا ہوگا۔‘‘
انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکی صدر کو ایران کے قائد کے چاہنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا بند کرنا چاہیے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں قومی موقف کو واضح کرتے ہوئے کہا، ’’ہم ایک قوم کے طور پر سادگی اور سچائی پر یقین رکھते ہیں۔ ہم اپنی قدر جانتے ہیں اور اپنی آزادی کو عزیز رکھتے ہیں۔ ہم کبھی کسی کو اپنی تقدیر کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘‘
عراقچی نے اپنے بیان کے اختتام پر ایک چبھتا ہوا تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’’ہمارے میزائلوں سے بچنے کےلیے اسرائیل کے پاس امریکا جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔‘‘
سیاسی مبصرین کے مطابق، یہ بیان ایران کی طرف سے امریکا کو ایک واضح پیغام ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آنے کےلیے احترام آمیز رویہ اپنانے کی توقع رکھتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عراقچی نے
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔