رانا ثناء اللّٰہ کا مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے سے متعلق تبصرہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ فیصلے کے نتیجے میں اتحادی حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائے گی اور ن ليگ بھی اپنے طور پر سادہ اکثریت کے قریب پہنچ جائے گی۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ تحریکِ انصاف کو اپنے ہی فیصلوں کا نقصان ہوا ہے، جس جماعت نے خود الیکشن نہیں لڑا اس جماعت کو مخصوص نشستیں نہیں دی جا سکتیں۔
انہوں نے کہا کہ 7 کے علاوہ دیگر ججز نے بھی نظرثانی کے موقف کو درست تسلیم کیا ہے ، سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ قانون کے مطابق ہے، جو جماعت ایوان میں نہ ہو اس کو مخصوص نشستیں نہیں دی جا سکتیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ فیصلے کے نتیجے میں اتحادی حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائے گی اور ن ليگ بھی اپنے طور پر سادہ اکثریت کے قریب پہنچ جائے گی۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ تحریکِ انصاف کو اپنے ہی فیصلوں کا نقصان ہوا ہے، جس جماعت نے خود الیکشن نہیں لڑا اس جماعت کو مخصوص نشستیں نہیں دی جا سکتیں۔انہوں نے کہا کہ 7 کے علاوہ دیگر ججز نے بھی نظرثانی کے موقف کو درست تسلیم کیا ہے ، سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ قانون کے مطابق ہے، جو جماعت ایوان میں نہ ہو اس کو مخصوص نشستیں نہیں دی جا سکتیں۔
محرم الحرام میں ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کو مخصوص نشستیں نہیں دی جا سکتیں رانا ثناء الل مسلم لیگ ن جائے گی کیا ہے
پڑھیں:
جماعت اسلامی نے میئر کراچی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
کراچی:جماعت اسلامی نے میئر کراچی کیخلاف توہین عدالت پر فوری سماعت کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے معاہدوں کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔ مرتضیٰ وہاب نے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارکوں پر کمرشل سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
مئیر کراچی نے رفاہی پلاٹوں کو اب تک واگزار نہیں کرایا۔ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر مئیر کراچی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ مئیر کراچی کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جلد سماعت کی جائے۔