27ویں کے بعد 28ویں آئینی ترمیم بھی تیار، تعلیم اور بلدیاتی نظام سے متعلق ہوگی: رانا ثناء اللّٰہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے انکشاف کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد اب 28ویں ترمیم بھی لائی جارہی ہے، جو تعلیم، آبادی، نصاب اور لوکل باڈیز کے امور سے متعلق ہوگی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 27ویں ترمیم کی سینیٹ سے منظوری کے وقت حکومت کے پاس 67 سے 68 ووٹوں کی حمایت موجود تھی، جبکہ تین سینیٹرز کو ریزرو میں رکھا گیا تھا تاکہ دو تہائی اکثریت کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی علالت کے باعث ووٹ کاسٹ نہ کرسکے، تاہم جو تین سینیٹرز اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ان کی عدم حاضری کے بارے میں کسی کو اطلاع نہیں تھی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں 27ویں آئینی ترمیم کے کسی حصے یا شق پر کوئی اعتراض نہیں کر سکیں، کیونکہ یہ ترمیم آئین کی موجودہ روح کے مطابق اور قومی مفاد میں کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین میں پہلے ہی صدرِ مملکت کو استثنیٰ حاصل ہے، تاہم اگر صدر کسی پبلک آفس کا عہدہ سنبھالتے ہیں تو یہ استثنیٰ خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آنے والی 28ویں آئینی ترمیم ملک میں تعلیمی معیار، آبادی کے انتظام اور بلدیاتی نظام کی بہتری کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رانا ثناء الل
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم پاس ہوچکی، 28ویں ترمیم کی بات کریں، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عسکری قیادت ہماری ڈیفنس لائن ہے، ہم اُسے جتنا مضبوط کرنا چاہتے ہیں، اُس سے زیادہ کریں گے، کوئی کمی بیشی ہو گی تو وہ بھی پوری کریں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پراپیگنڈہ اور احتجاج کرنے والے بھاڑ میں جائیں چڑھائی کسی کا باپ بھی نہیں کر سکتا، تحریک انصاف کی صرف باتیں سُن رہا ہوں سڑکوں پر نہیں دیکھ رہا۔
یہ بھی پڑھیے: مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوگئی، آئینی ترمیم منظور ہوتی نظر آرہی ہے، فیصل واوڈا
اس موقع پر انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ 27ویں آئینی ترمیم منظور ہوچکی ہیں ہم صرف جمہوری روایتیں پوری کرنے آئے ہیں، اب 28ویں ترمیم کی بات کریں۔ فیصل واوڈا اس موقع پر صحافیوں کے لیے مٹھائی بھی لے آئے۔
27 ویں ترمیم منظور ہو گئی ہے، ہم جمہوری روایتیں پوری کرنے آئے ہیں۔فیصل واوڈا pic.twitter.com/gEEqwpydze
— WE News (@WENewsPk) November 10, 2025
فیصل واوڈا نے وزیراعظم کے اپنے آپ کو دیے جانے والے فوجداری مقدمات سے استثنیٰ کی تجویز واپس لینے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت زبردست کام کیا۔ میں ان کی اس بات پر قدر کرتا ہوں کہ انہوں نے جمہوری روایات کے تحت بہت اچھا اقدام کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے بڑے ہیں ہم ان سے سیاست سیکھتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئینی ترمیم سینیٹ فیصل واوڈا