data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن ایرانی سفارت خانہ میں ایران کے سفیر رضا امیر مقدم سے ملاقات کر رہے ہیں

اسلام آباد( نمائندہ جسارت ) پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی حمایت پرپاکستان کی حکومت،عوام اور بالخصوص جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیاہے۔ ایرانی سفیر نے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کے اعزاز میں سفارت خانہ میں اپنی جانب سے دئیے گے ظہرانہ میں اظہار خیال کیا اور امیر جماعت اسلامی کو شکریہ کا خط بھی دیا۔ امیر جماعت اسلامی نے اسرائیل اور امریکا کے مقابل استقامت دکھانے پر ایرانی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی شاندار قیادت کرنے پر ایران کے رہبر معظم علی خامنائی اور دیگر قیادت قابل مبارک باد ہے۔ جماعت اسلامی شہدا کی مغفرت کے لیے دعاگو ہے اوران کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور
اسرائیل ایران میں حکومت کی تبدیلی کی غرض سے آئے تھے تاہم انہیں اپنے عزائم کی تکمیل میں مکمل ناکامی ہوئی ہے اوراس کی بنیادی وجہ ایرانی حکومت اور عوام کا بہادری کے ساتھ حملہ آور افواج کا مقابلہ کرنا ہے۔ جماعت اسلامی کے شعبہ امور خارجہ کے ڈائریکٹر آصف لقمان قاضی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مسلمان ممالک کو آپس کے اختلافات بالائے طاق رکھ کر دشمن کے مقابلے میں یک آواز ہو جانا چاہیے۔اسرائیل اور امریکہ کسی اسلامی ملک کو طاقت ور بنتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا۔دشمن ایک ایک کر کے تمام اسلامی ممالک کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔اس وقت اسرائیل اور امریکہ کے عزائم کو متحد ہو کر ہی ناکام بنایا جا سکتا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان باہمی تجارت کو فروغ دیں، گیس پائپ لائن منصوبے کو تکمیل تک پہنچایا جائے اور ایران سے تیل کی در آمد کے لیے دونوں حکومتیں باضابطہ لائحہ عمل بنائیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان،ایران اور ترکی سیاسی،دفاعی اور سٹریٹجک اتحاد بنائیں،اگر یہ تین ممالک مشترکہ دفاع کا معاہدہ کر لیں تو دنیا کی کوئی طاقت ان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کے ذریعے فلسطین کی آزادی کی جدو جہد کو تقویت پہنچائی ہے۔ہم ایرانی حکومت کی جانب سے القدس کی آزادی کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر ان کی تحسین کرتے ہیں۔پاکستان کے عوام اور جماعت اسلامی فلسطین کی مکمل آزادی تک فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ موجود رہیں گے۔پاکستان اپنے تاریخی اور روایتی موقف پر مضبوطی سے کھڑا ہے۔جماعت اسلامی مسلمانوں کے درمیان رنگ،نسل،زبان اور مکاتب فکر کی تقسیم سے بالا تر ہو کر اتحاد امت کے لیے کوشاں ہے۔ امیر جماعت اسلامی کو ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اظہار تشکر کے خط میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر حالیہ صہیونی جارحیت،جو ریاست ہائے متحدہ امریکا اور دیگر استعماری طاقتوں کی سر پرستی اور شراکت سے انجام پائی،بین الاقوامی قوانین،انسانی اقدار اور اخلاقی اصولوں کی صریح خلاف ورزی تھی، لیکن یہ مسلط کردہ جنگ اللہ کے فضل،رہبر معظم کی بصیرت،اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی جرات مند قربانیوں اور ایرانی قوم کے اتحاد و استقامت کے باعث دشمنوں کی ناکامی اور ان کے لیے رسوائی کا سبب بنی،جبکہ ملت ایران اور تمام اسلامی اقوام کے لیے وقار اور امید کا پیغام لے کر آئی۔ایسے نازک وقت میں امیر جماعت اسلامی کی اصولی اور بھر پور حمایت نیز پاکستان کے غیور عوام کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران سے اظہار یکجہتی اور اس سنگین جارحیت کی کھلے الفاظ میں مذمت ایرانی قوم کے لیے باعث تسلی و تقویت بنی اور اسلامی اقوام و حکومتوں کے درمیان اخوت و اتحاد کو مزید مضبوط کیا۔انہوں نے کہا کہ امیر جماعت کی استقامت اور یکجہتی ایران و پاکستان کے درمیان گہرے دینی،ثقافتی اور برادارنہ روابط کا واضح ثبوت ہے جو دو طرفہ تعلقات کی تابناک تاریخ میں ایک سنہری باب کے طور پر محفوظ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عظیم ملت کی جانب سے امیر جماعت کی طرف سے حمایت ہم آہنگی اور حق گوئی پر دل کہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور بارگاہ رب العزت سے آپ کی عزت،صحت اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا گوہوں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسلامی جمہوریہ ایران امیر جماعت اسلامی انہوں نے کہا کہ ایران کی کے لیے

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی