2025-07-03@23:32:57 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«بحریہ کے ڈپٹی»:

    مارے گئے روسی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل میخائل گودکوف یوکرین جنگ میں کافی متحرک تھے، میخائل گودکوف کو مارچ 2025 میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے بحریہ کے زمینی اور ساحلی دستوں کا نائب سربراہ تعینات کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کے ایک حملے میں بحریہ کے ڈپٹی چیف سمیت 11 اہلکاروں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین نے یہ حملہ کرسک کے علاقے میں کیا تھا۔ مارے گئے روسی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل میخائل گودکوف یوکرین جنگ میں کافی متحرک تھے، میخائل گودکوف کو مارچ 2025 میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے بحریہ کے زمینی اور ساحلی دستوں کا نائب سربراہ تعینات کیا تھا۔...
    اس حوالے سے بالش خیل قلعہ میں ایک اہم جرگہ منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر امیر نواز، ڈی پی او کرم ملک حبیب خان، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، انجمن حسینیہؑ اور انجمن فاروقیہ کے اراکین نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں پائیدار امن کے قیام کیلئے اقدامات جاری ہیں، لوئر کرم بالش خیل، ابراہیم زئی، خار کلئے، میرو کس کے مابین ضلعی انتظامیہ اور مقامی مشران کی مسلسل کوششوں کے بعد ایک سال کے لیے امن معاہدہ (امن تیگہ) طے پا گیا ہے۔ اس حوالے سے بالش خیل قلعہ میں ایک اہم جرگہ منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر امیر نواز، ڈی پی او کرم ملک...
    اجلاس میں ڈی سی کوئٹہ نے متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے مکمل انتظامات یقینی بنائی جائے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت کوئٹہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایس ایس پی آپریشن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر سریاب، شیعہ کانفرنس کے نمائندے اور تحصیلداروں نے شرکت کیں۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی کے انتظامات پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ اس موقع پر چھ محرم الحرام سے عاشورہ تک تمام مجالس،...
    شہر کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، اس سلسلہ میں اعلامیہ بھی جاری ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ فلائٹ سیفٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے، دفعہ 144 کا نفاذ 60 روز کے لئے ہو گا۔ اعلامیہ کے مطابق ہوائی فائرنگ، ڈورن، کبوتر اور پتنگ اُڑانے پر پابندی عائد ہو گی، دکانوں یا اشتہارات میں ہائی بیم لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف آپریشنز وائس ایئر مارشل اورنگزیب احمد نے بھارتی افواج کی طرف سے اپنے ہی علاقے کو نشانہ بنانے کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیے۔ مسلح افواج کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی چیف نے ریڈار ڈیٹا دکھایا اور بتایا کہ کس طرح پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی میزائلوں کو ناکام بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے بھارتی میزائل لانچ کے سسٹم میں گڑ بڑ پیدا کی جس سے ان کے میزائل بھٹکتے رہے اور نشانوں پر نہ لگے۔ بھارت کی طرف سے تین ہزار کلومیٹر کی سپیڈ والے براہموس میزائل داغے گئے جو ادھر ادھر نکلتے رہے۔ ایک میزائل پاکستان سے بھی آگے مغربی...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف آپریشنز وائس ایئر مارشل اورنگزیب احمد کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی فضائیہ دوبارہ اپنے طیارے پاکستان کے بارڈر پر نہیں لائی۔ تینوں مسلح افواج کے نمائندوں کی مشترکہ نیوز بریفنگ سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ بھارتی حملے کے بعد ایئر چیف نے تین باتوں کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے حکم دیا تھا کہ ڈیٹرنس کو قائم کرنا ہے،  اہم خطرات ختم کرنے ہیں اور فضا کا کنٹرول لینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے ہی راؤنڈ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، اس کے بعد بھارتی فضائیہ کے اکثر طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا...
    سٹی42: ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔  اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہر بھر میں متحرک ہو گئے ہیں۔کارروائی کے دوران سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 6 مقدمات کا اندراج اور 15 دکانداروں کو وارننگز جاری کی گئیں۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل ضلعی انتظامیہ کے مطابق آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت 16 سبزیوں اور سیب، کیلے، امرود سمیت 6 پھلوں کی قیمتیں مستحکم ہیں اور ان پر کڑی نگرانی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ...
    پشاور میں 1 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور پشاور میں دفعہ 144 کے تحت کھلونا بندوقیں اور آتشیں پٹاخوں وغیرہ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق پشاور میں دفعہ 144کا نفاذ فوری طور پر ہوگا اور ایک ماہ کے لیے نافذ رہے گا، خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
    ڈپٹی کمشنرلاہورسید موسیٰ رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے عام منعقد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ جمعرات کو پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک اور این اے 117 لاہور کی علی اعجاز بھٹار کی جانب سے 8 جولائی 2025 کو مینار پاکستان پر سیاسی جلسے کے انعقاد کی اجازت اور این او سی کی درخواست نمٹا دی گئی ہے۔ درخواست گزاروں کی درخواست پر فیصلہ کرنے کے لیے معاملہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا تاکہ حالات و واقعات کا جائزہ لینے کے بعد درخواست پر فیصلہ کیا جا سکے۔ درخواست گزاروں کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا...
۱