Islam Times:
2026-07-24@15:39:43 GMT

کوئٹہ، محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامیہ کا اجلاس

اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT

کوئٹہ، محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامیہ کا اجلاس

اجلاس میں ڈی سی کوئٹہ نے متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے مکمل انتظامات یقینی بنائی جائے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت کوئٹہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایس ایس پی آپریشن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر سریاب، شیعہ کانفرنس کے نمائندے اور تحصیلداروں نے شرکت کیں۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی کے انتظامات پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ اس موقع پر چھ محرم الحرام سے عاشورہ تک تمام مجالس، جلوس کے روٹس، ان کی تعداد، مقامات اور ان کی سکیورٹی کے حوالے سے جامع پلان مرتب دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے مکمل انتظامات یقینی بنائی جائے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ پولیس، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے مل کر کام کریں، تاکہ عوام کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ مزید برآں شیعہ کانفرنس کے نمائندوں نے اپنے خدشات اور تجاویز بھی پیش کیں۔ جن پر غور کرتے ہوئے ضروری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پلان کو مکمل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ مضبوط کیا جائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محرم الحرام کے ڈپٹی کمشنر

پڑھیں:

سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

کراچی کی سٹی کورٹ میں ڈاکٹر آکاش قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو مقدمے کی تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

پولیس کے مطابق ایس آئی یو ویسٹ نے ڈاکٹر آکاش کے قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید کارروائی کرتے ہوئے تین افراد، سریش عرف ساگر، انیل اور رام چند کے قتل کا مقدمہ اسلم پہنور اور اس کے ساتھیوں کے خلاف درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسلم پہنور ایک ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیر حراست تین ملزمان اور ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں زیر حراست تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جبکہ زخمی ہیڈ کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر آکاش کو بینک سے رقم لے کر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کیس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جو دوران حراست ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح پر تبادلہ خیال
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد
  • سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار