بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال کی چیئر مین سی ڈی اے سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال کی چیئر مین سی ڈی اے سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز
اسلام آبا(سب نیوز )بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ممبر اسٹیٹ، ممبر فنانس اور سی ڈی اے کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر نے چیرمیںن سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی قیادت میں اسلام آباد کی خوبصورتی اور ترقی کیلئے کئے گئے سی ڈی اے کے شاندار اقدامات کو سراہا اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے خصوصا اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان سسٹر سٹی کا تعلق قائم کرنے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی تجویز پیش کی۔
چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی تجویز کا خیر مقدم کیا اور ان کو اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان سسٹر سٹی کیلئے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پاکستان اپنے برادرانہ ملک بنگلہ دیش کو انتہائی قدر اور عزت کی نظر سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ لفٹ اور تزئین و آرائش کے حوالے نہ صرف مناسب منصوبہ بندی کررہا ہے بلکہ جلد ہی ڈپلومیٹک انکلیو کی اپلفٹنگ اور تزئین و آرائش کے کام کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے لینڈ اسکیپنگ کے معروف ماہرین کی نہ صرف خدمات حاصل کی جارہی ہیں بلکہ ڈپلومیٹک انکلیو کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مزید ترقی اور خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے بورڈ کا گیارہواں اجلاس ،22عارضی ملازمین کو مستقل کر دیا گیا سی ڈی اے بورڈ کا گیارہواں اجلاس ،22عارضی ملازمین کو مستقل کر دیا گیا بجٹ: سود کی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ نیا بجٹ؛ 2 ہزار ارب کے نئے ٹیکسز، یوٹیوبرز اور فری لانسرز ریڈار پر، نان فائلرز پر سختیاں وفاقی بجٹ ،پراپرٹی کے کاروبار پر ریلیف، سپرٹیکس میں کمی کا اعلان، وفاقی بجٹ میں سولر پینلز کی درآمد پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ حکومت کا درآمد شدہ ، سمگل گاڑیوں کو ضبط کرنے کا فیصلہ، بڑی خبر سب نیوز پرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہائی کمشنر سی ڈی اے
پڑھیں:
پاکستان کے زرعی شعبے‘ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہیں: آسٹریلین ہائی کمشنر
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا ہے کہ آسٹریلیا پاکستان کے زرعی شعبے، غذائی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کاوشوں کے لئے کوشاں ہے تاکہ مختلف چیلنجز سے نبردآزما ہوتے ہوئے بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے دورے کے دورن وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈینز، ڈائریکٹرز اور آسٹریلوی یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کرنے والے فیکلٹی ممبران سے ملاقات کے دورن کیا۔ آسٹریلیا 40 سال سے پاکستان میں زراعت کے شعبے میں کام کر رہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلیاں زراعت کو متاثر کر رہی ہیں جس کا سامنا کرنے کے لئے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سائنسدانوں کا آسٹریلیا کے ساتھ تعاون، زرعی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔ زراعت، لائیوسٹاک اور پانی کے انتظام میں مہارت کی وجہ سے آسٹریلیا پاکستان کے لیے ایک اہم ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ شراکت کار کے طور پر کام کر رہا ہے۔ آسٹریلیا مرکز برائے بین الاقوامی زرعی تحقیق کے زیراہتمام پاکستان میں مختلف منصوبہ جات پر کام جاری ہے جس سے زرعی خوشحالی ممکن ہو گی۔ پاکستان میں زیر زمین پانی میں بتدریج کمی اور اس کا معیار خراب ہو رہا ہے جو کہ ایک چیلنج ہے۔ سولر پمپس کے بعد زیر زمین پانی کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔