پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا آپریشن کل سے شروع ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا آپریشن کل سے شروع ہوگا۔
منیجر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آفتاب گیلانی نے کہا ہے کہ پوسٹ حج آپریشن 11 جون سے شروع ہوگا، پہلی حج پرواز صبح 3 بجے جدہ سے اسلام آباد پہنچے گی۔
آفتاب گیلانی نے کہا ہے کہ پہلی پرواز سے 307 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے اور پوسٹ حج آپریشن 10 جولائی تک جاری رہے گا۔
ڈاکٹر امان اللہ اچکزئی’’حج ‘‘اسلامی عبادات.
ان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی اسلام آباد واپسی کی پروازیں آئیں گی، آپریشن میں 30 ہزار سے زائد حجاج اسلام آباد واپس پہنچیں گے۔
آفتاب گیلانی کا کہنا ہے کہ پوسٹ حج آپریشن کےلیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام انتظامات مکمل ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔