پشاور کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
شہر کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، اس سلسلہ میں اعلامیہ بھی جاری ہو گیا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ فلائٹ سیفٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے، دفعہ 144 کا نفاذ 60 روز کے لئے ہو گا۔
اعلامیہ کے مطابق ہوائی فائرنگ، ڈورن، کبوتر اور پتنگ اُڑانے پر پابندی عائد ہو گی، دکانوں یا اشتہارات میں ہائی بیم لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی: مختلف علاقوں میں بلندی سے گر کر دو محنت کش جاں بحق
کراچی کے مختلف علاقوں میں بلندی سے گر کر دو محنت کش زندگی کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق بلدیہ 2 نمبر لیبر اسکوائر پیالہ ہوٹل کے قریب بلندی سے گر کر نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 23 سالہ مونش کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او سائٹ بی سجاد خان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے مونش رنچھوڑ لائن ہندو پاڑے کا رہائشی تھا جو کمپنی میں کام کے دوران دوسری منزل سے گرگیا تھا۔
تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
دریں اثنا پریڈی کے علاقے صدر ایم اے جناح روڈ نجی اسپتال کے قریب زیر تعمیر عمارت میں بلندی سے گر کر محنت کش جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لائی گئی جہاں اس کی شناخت 22 سالہ عاصم کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او پریڈی شبیر حسین نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی زیر تعیمر عمارت کی چوتھی منزل پر لفٹ کے ڈک میں لکڑی کے تختے پر کھڑے ہو کر کام کر رہا تھا کہ تختہ ٹوٹنے سے وہ بلندی سے نیچے جاگرا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کا آبائی تعلق ہزارے سے تھا جبکہ متوفی کے ورثا نے قانونی کارروائی سے گریز کیا۔بعدازاں پولیس نے متوفی کی لاش ان کے حوالے کر دی ۔