" پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد بھارتی فضائیہ مقابلے سے ہی بھاگ گئی، دوبارہ پاکستان کے بارڈر پر طیارے نہیں لائی" پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف آپریشنز وائس ایئر مارشل اورنگزیب احمد کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی فضائیہ دوبارہ اپنے طیارے پاکستان کے بارڈر پر نہیں لائی۔
تینوں مسلح افواج کے نمائندوں کی مشترکہ نیوز بریفنگ سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ بھارتی حملے کے بعد ایئر چیف نے تین باتوں کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے حکم دیا تھا کہ ڈیٹرنس کو قائم کرنا ہے، اہم خطرات ختم کرنے ہیں اور فضا کا کنٹرول لینا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے ہی راؤنڈ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، اس کے بعد بھارتی فضائیہ کے اکثر طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔ ان کی دوبارہ ہمت نہیں ہوئی کہ وہ پاکستان کے بارڈر کی طرف آئیں، بھارت کے بہت تھوڑے طیارے فضا میں تھے لیکن وہ بارڈر سے دور ہی رہے۔ ڈپٹی ایئر چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ کی کارروائی نے ملکی سلامتی کو مضبوط کیا۔
نریندر مودی سے عوام ناراض، سیاسی گراف گر گیا, مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا: اعزاز چوہدری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ فضائیہ کے کے بعد
پڑھیں:
بھارتی میزائل نے بھارتی پنجاب میں اپنے ہی علاقے کو نشانہ بنایا، پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف نے سب کو دکھا دیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف آپریشنز وائس ایئر مارشل اورنگزیب احمد نے بھارتی افواج کی طرف سے اپنے ہی علاقے کو نشانہ بنانے کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیے۔
مسلح افواج کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی چیف نے ریڈار ڈیٹا دکھایا اور بتایا کہ کس طرح پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی میزائلوں کو ناکام بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے بھارتی میزائل لانچ کے سسٹم میں گڑ بڑ پیدا کی جس سے ان کے میزائل بھٹکتے رہے اور نشانوں پر نہ لگے۔ بھارت کی طرف سے تین ہزار کلومیٹر کی سپیڈ والے براہموس میزائل داغے گئے جو ادھر ادھر نکلتے رہے۔ ایک میزائل پاکستان سے بھی آگے مغربی ملک کی طرف گیا۔
بھارت سے پاکستان آنیوالے مہاجرین کو پہلے چند سال نامساعد حالات کا سامنا کرنا پڑا، جڑانوالہ پہنچے تو چولہا جلانے کیلیے لکڑیاں نہ تھیں
انہوں نے بتایا کہ بھارت نے آدم پور سے ہائی سپیڈ پروجیکٹائل لانچ کیے جو مشرقی پنجاب کے علاقے امرتسر میں گرے۔
خیال رہے کہ جس وقت یہ میزائل داغے گئے اس وقت بھی ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ آدم پور سے لانچ کیے گئے چھ میزائلوں میں سے ایک آدم پور جب کہ پانچ امرتسر میں گرے۔
مزید :