شواہد موجود ہیں بھارت نے امریکا سے جنگ بندی کیلئے منت سماجت کی، مسعود خان
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
شواہد موجود ہیں بھارت نے امریکا سے جنگ بندی کیلئے منت سماجت کی، مسعود خان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سابق صدر آزار جموں و کشمیر مسعود احمد خان کا کہنا ہے کہ شواہد موجود ہیں بھارت نے ہی امریکا کے سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ اور جنگ بندی کیلئے منت سماجت کی۔
مسعود احمد خان نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کا موقف دنیا میں کسی نے تسلیم نہیں کیا، پاکستان نے کل میدان جنگ میں بری، فضائی اور ٹیکنالوجی میں اپنی اہمیت ثابت کر دی، پاکستان نے جو ٹیکنالوجی رافیل کیلئے استعمال کی بھارت کو اس کا اندازہ بھی نہیں تھا۔سابق صدر آزاد کشمیر کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تجارت بڑھانے کے بیان کا مقصد ہے پاکستان اور بھارت دونوں برابر ہیں، پاکستان نے ثالثی پر امریکا کا شکریہ ادا کیا لیکن بھارت نے ادا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے، جنگ بندی ہو چکی ہے اب کچھ عرصے بعد غیر جانبدار جگہ پر مذاکرات ہو سکتے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت ملنا چاہیے۔دیکھنا ہوگا کہ بھارت جنگ بندی کے بعد بھارت مذاکرات کیلئے تیار ہے یا نہیں، بھارت کی طرف سے جنگ بندی پائیدار ہے یا نہیں۔ مذاکرات کی میز تک پہنچنے کیلئے بہت سے مراحل طے کرنا ہوں گے۔ پاکستان کا ایک موقف یہ ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ غیر قانونی طور پر معطل کیا۔
مسعود احمد خان نے مزید کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے خود کو عالمی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا، بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنا بھی اہم معاملہ ہے، پاک بھارت مذاکرات کیلئے چین سمیت دیگر ممالک کا ثالثی گروپ بنے، یہ مشکل ہے کہ بھارت چین اور دیگر ممالک کے ثالثی گروپ پر تیار ہو۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے موجودہ صورتحال چین اور پاکستان کی مشترکہ فتح ہے، پاکستان کی دنیا میں اہمیت بڑھی ہے اس کے ساتھ چین کی بھی بڑھی ہے، کسی پیشگی شرائط یا اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے جنگ بندی کی گئی ہے۔ سابق صدر آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اس وقت جنگ بندی کے سوا کوئی بات نہیں ہوئی، ہمیں خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے بھارت سندھ طاس معاہدہ معطلی کا فیصلہ واپس نہیں لے گا، بھارت نے جنوری 2023 میں بھی پیغام بھیجا تھا کہ سندھ طاس معاہدے پر نظر ثانی چاہتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے ثابت کیا جنگیں تعدادسے نہیں جیتی جاتیں، وفاقی وزیر احسن اقبال پاکستان نے ثابت کیا جنگیں تعدادسے نہیں جیتی جاتیں، وفاقی وزیر احسن اقبال بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے، سینیٹر شیری رحمان دشمن نے پاکستان کا غلط اندازہ لگایا، بھارت کے ایما پر بلوچستان پر جنگ مسلط کرنے والوں کو بھی سوچنا ہوگا، سرفراز بگٹی نور مقدم قتل کیس،مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر شاہینوں نے گھس کر مارا، اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور کر دیا، عظمی بخاری جنگ بندی کیلئے جے شنکر اور دوول نے امریکہ سے رابطہ کیا تھا ، بھارتی میڈیا کا بڑا انکشافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جنگ بندی کیلئے بھارت نے
پڑھیں:
امریکا کے پاکستان بھارت تعلقات سے متعلق بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان
پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران امریکا سمیت دیگر دوست ممالک کے تعمیری کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں جنوبی ایشیا میں قیام امن کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے حالیہ معاہدے میں کردار ادا کیا، ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں، چاہتے ہیں مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہو۔
ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان امریکا سے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، ہم علاقائی امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے عالمی برادری سے رابطے میں رہیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
آج اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میں بہت فخر محسوس کرتا ہوں کہ بھارت اور پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل قیادت نے یہ سمجھنے اور جاننے کی ہمت دکھائی کہ اب وقت ہے کہ جاری جارحیت کو روکا جائے، کیونکہ اس سے بہت زیادہ ہلاکت اور تباہی ہو سکتی تھی۔
امریکی صدر نے لکھا کہ اس کشیدگی میں لاکھوں معصوم لوگ مر سکتے تھے، دونوں ممالک کے باہمت رویے سے اچھی روایت بن گئی ہے، مجھے فخر ہے کہ امریکا آپ دونوں کی مدد کر سکا تاکہ آپ اس تاریخی فیصلے تک پہنچ سکیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگرچہ یہ بات زیرِ بحث نہیں آئی لیکن میں اس بات کا بھی ارادہ رکھتا ہوں کہ دونوں ممالک کے ساتھ تجارت میں خاطرخواہ اضافہ کروں۔ اس کے علاوہ میں آپ دونوں کے ساتھ مل کر یہ کوشش بھی کروں گا کہ کیا کشمیر کے حوالے سے کوئی حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں مسئلہ کشمیر کا حل اور دونوں عظیم ممالک کے درمیان تجارت چاہتا ہوں، ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت کو پیغام
انہوں نے دونوں ممالک کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا آپ کی قیادت کو سلامت رکھے، بھارت اور پاکستان کو ایک اچھے کام کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی صدر پاکستان بھارت جنگ پاکستان بھارت کشیدگی تجارت ڈونلڈ ٹرمپ سرمایہ کاری مسئلہ کشمیر کا حل وی نیوز