2025-09-26@02:52:26 GMT
تلاش کی گنتی: 11372

«جنگ بندی کیلئے»:

    اسلام آباد(خبر نگار خصوصی )  نائب   وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات  کیلئے  خصوصی عدالتیں قائم کی جارہی ہیں۔ نیویارک میں  ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 126 ممالک کے شہریوں  کیلئے   ویزا پرایئر ٹو ارائیول کیٹیگری متعارف کرائی، حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں  کیلئے  مزید اقدامات  کیلئے  بھی پرعزم ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اوور سیز کو ایسی سہولتیں ضرور ملنی چاہئیں جو پاکستان   کیلئے ا ن کی خدمات کے برابر ہوں، بیرون ملک مقیم پاکستانی عالمی سطح پر پاکستان کی توانا آواز ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے مشنز بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اصلاحات...
    کراچی+اسلام آباد (این این آئی+خصوصی رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق تمام درخواستیں خارج کردیں۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے موقف دیا میں نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی ہے۔ مجھے کبھی کراچی یونیورسٹی کی جانب سے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا ۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے ہم پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے کا معاملہ دیکھیں گے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے موقف دیا میں نے کوئی ٹاٹی نہیں کی، کسی سیکٹر کمانڈرکے کہنے پر فیصلے نہیں کئے۔ مجھے فریق بناکر میرا موقف سن لیں۔ فریقین کے وکلا نے موقف اپنایا پہلے کیس میں ہمارے اعتراضات کا فیصلہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے فلسطینی شہریوں کی بڑے پیمانے پر نگرانی کے لیے استعمال ہونے والی اپنی ٹیکنالوجی تک اسرائیل کی رسائی روک دی ہے۔کمپنی کے مطابق، اسرائیلی فوج کی ایک خفیہ انٹیلی جنس یونٹ نے مائیکروسافٹ کی کلاؤڈ اور اے آئی سروسز کا غلط استعمال کیا، جس سے کمپنی کی شرائط کی خلاف ورزی ہوئی۔ اس کے نتیجے میں مائیکروسافٹ نے فوری طور پر اس یونٹ کو اپنی خدمات سے بلاک کردیا۔مائیکروسافٹ کے صدر اور نائب چیئرمین بریڈ اسمتھ نے کہا کہ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب برطانوی اخبار دی گارڈین کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اسرائیلی فوجی ایجنسی یونٹ 8200 مائیکروسافٹ کی Azure کلاؤڈ سروس کے ذریعے فلسطینیوں کے...
    گجرات(نامہ نگار) مرکزی صدر پی ٹی آئی و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا چودھری ظہور الٰہی شہید کی 44ویں برسی پر پیغام کرتے ہوئے کہا چودھری ظہورالٰہی شہید نے ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کی اور عوام کو عزت کی نگاہ سے دیکھاآج بھی گجرات سمیت پاکستان بھر میں چودھری ظہورالٰہی شہید کیلئے دعاؤں اور اظہار عقیدت کا سلسلہ جاری و ساری ہے قیصرہ الٰہی، مونس الٰہی، ثمیرہ الٰہی اور راسخ الٰہی مل کر چودھری ظہورالٰہی شہید کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیںیہی وجہ ہے کہ عوام سے ہماری محبت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے گجرات ظہور پیلس میں چوہدری ظہورالٰہی شہید کی سالانہ برسی پر(ق) لیگی کارکنوں اور میڈیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (آن لائن) صوبائی دار الحکومت کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس مزید 3روز کیلئے بند کردی گئی یاد رہے کہ گزشتہ تین روز سے ٹرین سروس ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث بند ہے۔ خبر ایجنسی
    توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی بریت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستیں 7 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستیں 7 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں، جسٹس انعام امین منہاس درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کر رکھی ہے، جنوری میں بریت کی درخواستیں...
    وزیراعظم کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے اہم ملاقات ہو گی، ملاقات رات 1.30 بجے اووول آفس میں ہوگی جس میں دوطرفہ تعلقات، تجارت، علاقائی، عالمی امور، افغانستان، خطے کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔ اینڈریوز ایئر بیس پہنچنے پر وزیرِاعظم شہباز شریف کا ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے استقبال کیا، وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کو موٹرکیڈ امریکی سکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ کیا گیا۔ وزیراعظم کی وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات ہو گی، ملاقات رات 1.30 بجے اووول آفس میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن ڈی سی:وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔میڈیاذرائع کے مطابق اینڈریو ایئر بیس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا ریڈ کارپیٹ استقبال کیا گیا، امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے وزیراعظم کا ایئربیس پر استقبال کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف کا موٹر کیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئر بیس سے روانہ ہو گیا۔میڈیاذرائع کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کا سفارت کاری سے بھرپور امریکا کا دورہ وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے ذریعے اپنے عروج پر پہنچنے گا۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
    واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے.  اینڈریوز ایئر بیس پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے اعلی عہدیدار نے استقبال کیا. وزیرِ اعظم کا موٹرکیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ ہوا۔ وہ  کچھ ہی دیر میں وائٹ ہاؤس پہنچیں گے. وزیرِ اعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ مزید :
    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ ڈویژن بینچ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جعلی ڈگری کیس میں کام سے روک دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اپیل سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 29 ستمبر کو اپیل پر سماعت کرے گا۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بنچ میں شامل ہیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ ڈویژن بینچ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیرہ غازیخان میں الیکٹرو بس پراجیکٹ کا افتتاح کرتے ہوئے ڈیرہ غازیخان میں بھی میٹرو بس سروس لانے کا اعلان کیا ۔ساوتھ پنجاب میں ہر ماہ سیکرٹریٹ لگانے کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعلی نے ڈیرہ غازیخان ڈویژن کیلئے ایک سو ایک الیکٹرو بسیں لانے اورراجن پو ر، لیہ، مظفرگڑھ، تونسہ سمیت ہر ضلع میں الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ مریم نواز نے سرائیکی زبان سے تقریر کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ''تساں دے کول آ کے، بہوں خوشی تھئی اے، تہاکوں دیکھ کے ہاں ٹھر گیا اے ''۔جہاں تخت لاہو رہے وہاں تخت بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان اور تخت...
    فائل فوٹو۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 17 جنوری کو سزا ہوئی، اب 25 ستمبر آگیا۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم نے انصاف کیلیے ہر دروازہ کھٹکھٹایا، ہر دروازے پر جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شاید ہمارے پاس جو چابی ہے اس سے دروازہ نہیں کھلا، عدالت ہماری آخری امید ہے، ہم انصاف کے طلب گار ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کیس نہ سننے سے دوریاں پیدا ہوتی ہیں، شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔
    علی امین گنڈاپور : فائل فوٹو  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی جلسے سے قبل ہی ساڑھے 9 کروڑ روپےخرچ کر ڈالے۔ اراکین اسمبلی میں3، 3 لاکھ روپے، یوتھ ونگ، آئی ایس ایف اور ضلعی تنظیموں کو 2، 2 لاکھ روپے دیے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کیلئے دیگر صوبوں کے 3 ہزار سے زیادہ کارکنوں کیلئے رہائش کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ ہوٹلوں میں3 دن کیلئے 80 کمرے بک کر لیے گئے ہیں۔دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ فراز مغل نے جیو نیوز کو بتایا کہ جلسہ ہے تو اس پر پیسے تو خرچ ہوں گے۔
    سٹی 42 : اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لیے اہم فیصلہ کرلیا گیا ہے، آئی جی اسلام آباد نے لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن میں 7 روز کی توسیع کردی۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی سہولت کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن میں 7 دن کی توسیع کر دی ہے، اب شہری 7 اکتوبر 2025 تک اپنا لائسنس بنوا سکیں گے۔ ڈرائیونگ لائسنس/ ڈیڈ لائن توسیعآئی جی اسلام آباد کا شہریوں کی سہولت کے لئے اہم فیصلہ۔آئی جی اسلام آباد نے لائسنس بنوانے کی ڈیڈ لائن میں 7 روز کی توسیع کر دی۔ شہری 7 اکتوبر 2025 تک ہر صورت اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔8 اکتوبر سے بغیر...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 25 ستمبر 2025ء ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہم نے انصاف کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا ، شاید ہمارے پاس جو چابی ہے اس سے دروازہ نہیں کھلا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 17 جنوری کو سزا ہوئی اور اب 25 ستمبر آگیا ہے، ہم نے انصاف کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا اور ہر دروازے پر جاتے بھی ہیں، شاید ہمارے پاس جو چابی ہے اس سے دروازہ نہیں کھلا۔ عدالت ہماری آخری امید ہے اور ہم انصاف کے طلب گار ہیں، کیس نہ سننے سے دوریاں پیدا ہوتی ہیں، اور شکوک...
    اسلام ٹائمز: سید حسن نصراللہ نے اپنی زندگی اور اپنی شہادت سے ہمیں سکھایا کہ حقیقی قربانی میں اختلافات نہیں اتحاد ہوتا ہے، خوف نہیں، حوصلہ ہوتا ہے اور مایوسی نہیں عزم ہوتا ہے۔ آج امت کے ہر فرد پر لازم ہے کہ وہ اس قربانی کو خراجِ عقیدت صرف الفاظ سے پیش نہ کرے، بلکہ عمل سے ثابت کرے، کیونکہ اگر ہم آج اس راستے پر متحد ہو جائیں تو بلاشبہ ہم ظلم کی جڑوں کو ختم کرسکتے ہیں۔ سید حسن نصراللہ کا سب سے بڑا پیغام یہ ہے کہ مسلمانو اب جاگو، اب اٹھو، اب متحد ہو کر ظلم کے سامنے ڈٹ جاؤ، کیونکہ بلاشبہ، ظلم بڑھتا ہے تو مٹتا بھی ہے، لیکن مٹانے کے لیے ہمیں قدم...
    ایشیا کپ: پاکستانی بیٹنگ لائن اپ ڈھیر، بنگلادیش کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس ) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنائے۔محمد حارث 31 اور محمد نواز 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلادیش کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سری لنکا کے خلاف میچ کھیلنے والے پلیئر ہی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔بنگلادیش کے خلاف...
      ٹرمپ انتظامیہ نے عرب رہنماؤں کے سامنے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے رپورٹ کیا ہے کہ ایک سینئر انتظامی عہدیدار اور معاملے سے واقف علاقائی ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے منگل کو عرب رہنماؤں کے سامنے غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا، جس کے نتیجے میں رہنماؤں کے درمیان اس بات پر تبادلۂ خیال ہوا کہ حتمی تجاویز پر کس طرح اتفاق کیا جائے جو ممکنہ طور پر اس تنازع کو ختم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔ بدھ کے روز امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا تھا کہ آئندہ دنوں میں ’ کسی...
    جسٹس طارق جہانگیری—فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل آئینی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کر دی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 29 ستمبر کو سماعت کرے گا۔جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی آئینی بینچ میں شامل ہیں۔جسٹس طارق جہانگیری نے غیر مستند ڈگری کیس کے عبوری حکم کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے جسٹس جہانگیری کو 16 ستمبر کو عدالتی کام سے روک دیا تھا۔ جسٹس جہانگیری نے ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دینے اورمزید شنوائی سے روکنے کی استدعا کی ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)میٹا نے پاکستان میں اس ہفتے سے فیس بک اور میسنجر پر بھی کم عمر افراد کے اکاؤنٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، یہ خصوصی اکاؤنٹس کم عمر نوجوانوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔تنظیم کے مطابق یہ سہولت پہلے ہی انسٹاگرام پر دنیا بھر میں موجود ہے اور اب فیس بک اور میسنجر پر بھی عالمی سطح پر فراہم کی جا رہی ہے۔میٹا کے بیان میں کہا گیا کہ ایک سال قبل کم عمر افراد کے اکاؤنٹس متعارف کرائے گئے تھے جو نوجوان صارفین کو ایپس پر محفوظ رکھنے کیلئے ایک اہم قدم تھا، اور اب تک کروڑوں کم عمر صارفین انسٹاگرام، فیس بک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میٹا نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فیس بک اور میسنجر پر موجود کروڑوں کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کو خودکار طور پر ٹین (Teen) اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گا۔کمپنی کے مطابق یہ اقدام بچوں کو آن لائن زیادہ تحفظ فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے اور اس کے تحت 13 سے 15 سال کی عمر کے تمام صارفین کے اکاؤنٹس پرائیویٹ ہو جائیں گے۔ اس تبدیلی کے بعد والدین بھی یہ نگرانی کر سکیں گے کہ ان کے بچے میٹا کی ایپس کو کس طرح استعمال کر رہے ہیں، جبکہ کم عمر صارفین تک مختلف اقسام کے حساس یا غیر موزوں مواد کی رسائی بھی محدود ہو جائے گی۔میٹا نے...
    سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے دائر کی گئی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 29 ستمبر کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے دائر کی گئی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 29 ستمبر کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل کو نمبر الاٹ کردیا گیا خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا...
    ویب ڈیسک : قطری سفیر علی عیسیٰ الخاطر نے پاکستانی ہنرمندوں کی تعداد میں اضافے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہنرمندوں کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد معین وٹو نے پاکستان میں قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر معین وٹو نے حالیہ اسرائیلی حملے پر قطر سے اظہارِ افسوس کیا اور حکومت و عوام پاکستان کی جانب سے قطری عوام کی سلامتی اور خوش حالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے عوام کے درمیان محبت اور احترام کا گہرا رشتہ موجود ہے۔ معین وٹو...
    گزشتہ دنوں جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے دھماکے کے باعث ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا تھا۔ جسکی بحالی کا کام جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو تین روز کے لئے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ دنوں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دھماکے کے باعث ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا تھا۔ جس کی بحالی کا کام جاری ہے۔ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ان کے ٹکٹ کے پیسے کا مکمل ریفنڈ فراہم کر دیا گیا ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ تین دن بعد جعفر ایکسپریس کا بحال کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل بلوچستان میں ضلع مستونگ کی تحصیل دشت میں پشاور سے کوئٹہ آنیوالی جعفر...
    پنجاب: سیلاب نقصانات کے سروے کیلئے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پنجاب حکومت کی درخواست پر وفاقی حکومت نے صوبے میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے سروے کے لیے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی حکومت نے فوج کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات پنجاب حکومت کو ارسال کر دیے ہیں، فوج کی خدمات صوبے کے 27 اضلاع میں نقصانات کے سروے کے لیے حاصل کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق فوج کی تعیناتی سیلاب کے نقصانات کے تخمینے کے لیے مشترکہ سروے ٹیم کا حصہ ہوگی ، اس سروے میں انسانی جانوں، املاک، فصلوں، مویشیوں اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کا تفصیلی تعین کیا...
    کوئٹہ سے پشاور کیلئے جعفر ایکسپریس کی سروس 3 روز کیلئے معطل کردی گئی ۔ ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو مکمل ری فنڈ فراہم کر دیا گیا اور یہ ٹرین سروس آئندہ 3 روز تک معطل رہے گی۔ دوسری جانب جعفر ایکسپریس حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ،ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے سے تباہ ہونے والے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے اور بھاری مشینری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ حادثے میں الٹنے والی بوگیوں کو سیدھا کر دیا جائے گا جبکہ تباہ شدہ بوگیوں کو ہٹانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ۔ ریلوے حکام نے کہا کہ جعفر ایکسپریس اور بولان ایکسپریس کی سروس تاحال معطل ہے اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی و تجزیہ کار حسن ایوب نے پی ٹی آئی کے 27ستمبر کے جلسے کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 27ستمبر کا جلسہ کامیاب نہیں ہونا، اس کو کامیاب کرنے کیلئے وادی تیراہ واقعہ پر سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ معروف صحافی اور تجزیہ کار حسن ایوب سے یوٹیوب چینل کی اینکرپرسن نے سوال کیا کہ 27ستمبر کو عمران خان ریلیز جلسہ ہے، اس کی زمینی حقائق کی موجودگی میں کامیابی کے کتنے چانس ہیں،علی امین گنڈاپور اپنے ارکان اسمبلی کو ٹاسک بھی دیدیاہے ،لاکھوں لوگوں کو لانے کا کہا ہے۔ کیا بیوی پرانی ہو جائے تو نئی شادی کا جواز بن جاتا ہے؟لاہور...
    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی بڑھتی رسائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں سال 263 یونیورسٹیوں کے گردونواح سے منشیات پکڑی گئی ہیں، جبکہ 4 ہزار کالجز میں آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے، پاکستان سے 87 فیصد "آئس" جی سی سی ممالک میں جاتی ہے، کوریئر پارسلز اور آن لائن شاپنگ کو بھی اس مقصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے پاکستان میں زیادہ تر منشیات افغانستان سے سمگل ہو کر آتی ہیں اور پاکستان کے راستے دیگر ممالک تک پہنچائی جاتی ہیں، جبکہ اندرون ملک اور بیرون ملک کوریئر کمپنیوں کے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)کسی بھی مجبوری کے باعث حج پر نہ جانے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے خوشخبری آگئی، پالیسی دستاویز کے مطابق بیماری کے باعث سفر نہ کرنے والا شخص پیسے واپس یا کسی اور کو نامزد کرسکتا ہے تاہم حج پر نہ جانے کی ٹھوس وجہ اور ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ فوت ہونے والے کی جگہ کوئی بھی رشتہ دار حج پر جاسکتا ہے۔(جاری ہے) دستاویز مجبوری کی وجہ سے حج پر نہ جانے والا شخص بھی کسی کونامزد کرسکتا ہے، بوجہ مجبوری حج پرنہ جاسکنے والے شخص کورقم واپس لینے کا بھی اختیارہوگا، رقم واپسی یا متبادل شخص کوحج پر بھجوانے کے لیے ٹھوس وجہ بتانا ہوگی۔رجسٹرڈ حاجی کی بیماری یا...
    فوج کی تعیناتی سیلاب کے نقصانات کے تخمینے کیلئے مشترکہ سروے ٹیم کا حصہ ہے۔ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سیلاب سروے کیلئے فوج کی تعیناتی کی ہے۔ حالیہ سیلابوں نے بڑی تعداد میں انسانی جانوں اور املاک کو شدید نقصان پہنچایا، ایک جامع بعد از سیلاب نقصانات کا سروے ناگزیر قرار دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سروے کرانے کیلئے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی۔ ذرائع کے مطابق سیلاب سروے کیلئے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج کی خدمات مانگی تھیں۔ وفاقی حکومت نے فوج کی تعیناتی کے باضابطہ احکامات پنجاب حکومت کو بھجوا دیئے ہیں۔ فوج کی تعیناتی پنجاب کے27 اضلاع میں...
     عثمان خادم:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات ہوئی، جس میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعاون پر بات چیت کی گئی,ورلڈ بینک نے یقین دہانی کرائی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کے عمل میں بھرپور مدد فراہم کرے گا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تاریخی سیلاب سے 42 لاکھ سے زائد شہری متاثر ہوئے اور 115 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی رقبہ تباہ ہوا، تین بڑے دریاؤں کے بیک وقت بپھرنے سے تباہ کن صورتحال پیدا ہوئی، تاہم تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا گیا، جس کے دوران لاکھوں افراد اور ان کے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ امریکی بحری جہاز دو...
    وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی بل گیٹس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے 2022 کے سیلاب کے پیش نظر  قابل ذکر امدادی کارروائیوں کو یاد کرتے ہوئے حالیہ 2025 کے سیلاب کے بعد دی جانے والی امداد کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں پولیو کے تدارک،  قوت مدافعت اور غذائی معیار میں اضافہ،  اور معاشی شمولیت  کے لیے حکومتی اقدامات میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ مزید براں وزیراعظم نے پولیو کےمکمل تدارک کے حصول میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے مسلسل تعاون کی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء) لاہور ہائی کورٹ نے فوجی عدالت سے سزائوں کے خلاف اپیل کا حق نہ دینے کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کے لئے 10دن کی مہلت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملٹری عدالت سے سزائوں کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملٹری عدالت نے جاسوسی کے الزام میں راحب محبوب کو 12سال قید کی سزا سنائی لیکن سزا سے قبل الزامات کی فہرست پیش نہیں کی گئی جو کہ قانونی طور پر ضروری ہے۔چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد میں تاخیر پر شدید...
    ’جیو نیوز‘ گریب وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جارہی ہیں۔نیویارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 126 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا پرایئر ٹو ارائیول کیٹیگری متعارف کرائی، حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مزید اقدامات کے لیے بھی پُرعزم ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اوور سیز کو ایسی سہولتیں ضرور ملنی چاہئیں جو پاکستان کے لیے ان کی خدمات کے برابر ہوں، بیرون ملک مقیم پاکستانی عالمی سطح پر پاکستان کی توانا آواز ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے مشنز بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اصلاحات کا فائدہ پہنچانے کے لیے کام...
    عرفان ملک:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کی کارکردگی مزید فعال بنانے کے لیے بڑے فیصلے کرتے ہوئے ادارے کے تنظیمی ڈھانچے میں اصلاحات کا آغاز کر دیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کے آپریشنل ڈھانچے کو ازسرنو ترتیب دیتے ہوئے3 ریجنز قائم کر دیے گئے ہیں، جن میں نارتھ، سنٹرل اور ساؤتھ ریجن شامل ہیں۔ ہر ریجن کی قیادت ایک ایڈیشنل ڈی جی کریں گے، اس سے قبل ایف آئی اے میں صرف نارتھ اور ساؤتھ ریجن تھے۔ پاکستان کا پہلا جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل نارتھ ریجن میں اسلام آباد، گلگت بلتستان، پشاور اور کوہاٹ زون شامل ہوں گے، سنٹرل ریجن میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان زون شامل...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر لی گئیں۔(جاری ہے) اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستیں 7 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں،جسٹس انعام امین منہاس درخواستوں پر سماعت کریں گے۔عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل روکنے کی بھی استدعا کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ جنوری میں بریت کی درخواستیں عدالت میں دائر کی گئی تھیں۔
    مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ چار سے چھ لوگ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے، اس کے لیے پارلیمنٹ جانا ہوگا۔مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے بعد وفاقی وزراء میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا ہماری سمجھ سے باہر ہے، ایکشن کمیٹی جو میسج دینے کی کوشش کر رہی ہے وہ کشمیری عوام کا نہیں ہے۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی حملہ کشمیری عوام نے پاک فوج کے ساتھ مل کر ناکام بنایا، ہم مسئلہ کشمیر کو دنیا میں واضح کرنے کے لیے یہاں پر ہیں، آج وزیراعظم شہباز شریف...
    برادر ملک بحرین نے ہنگامی بنیاد پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد بھیج دی ۔ مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک بحرین پاکستان کی مدد کے لئے پیش پیش۔ بحرین نے ہنگامی بنیاد پر پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد بھیج دی ۔ بحرین کا طیارہ بوئنگ 707 ایف متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان لیکر پہنچ گیا۔ امدادی سامان میں 392 خصوصی خیمے اور 13 الیکٹرک جنریٹرز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 65 پانی صاف کرنے والے پمپ، 1660 کمبل اور 3180 پلاسٹک میٹس بھی شامل ہیں۔ امدادی سامان میں بحرین کی جانب سے بھیجے گئے 416 فوڈ پیکیجز بھی شامل ہیں۔ بحرین کی جانب سے موصول ہونے والی امداد کی تقسیم کا مرحلہ متاثرہ علاقوں...
    اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے پارلیمنٹ ممبر سید ناصر حسین نے کہا کہ لیہہ لداخ کی صورتحال انتہائی تشویشناک اور پریشان کن ہے، مودی حکومت اور لداخ کے لوگوں کے درمیان جاری تنازعات اور تناؤ نے شہری بدامنی اور آتش زنی کو جنم دیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع لیہہ (لداخ) میں جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کو لیکر پُرتشدد مظاہرے ہوئے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان سخت جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے بی جے پی کے مقامی دفتر کو آگ لگا دی۔ لیہہ میں تحریک کی قیادت لیہہ اپیکس باڈی (ایک آزاد تنظیم) کرتی ہے۔ وہ لداخ کو ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لیہہ لداخ کا دارالحکومت...
    ویب ڈیسک: وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کی جائیداد کے تنازعات کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جارہی ہیں۔  نیویارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 126 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا پرایئر ٹو ارائیول کیٹیگری متعارف کرائی، حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مزید اقدامات کے لیے بھی پُرعزم ہے۔  اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اوور سیز کو ایسی سہولتیں ضرور ملنی چاہئیں جو پاکستان کے لیے ان کی خدمات کے برابر ہوں، بیرون ملک مقیم پاکستانی عالمی سطح پر پاکستان کی توانا آواز ہیں۔ ٹک ٹاکر اقرا کنول، حسنین شاہ، ندیم مبارک عرف نانی والا کیخلاف 3 مقدمات درج ...
    وزارت داخلہ نے کہا کہ وہ مطالبات جن پر وانگچوک بھوک ہڑتال پر تھے وہ اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی (ایچ پی سی) میں بحث کا لازمی حصہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزارت داخلہ نے بدھ کو سماجی کارکن سونم وانگچک کو لیہہ میں بدامنی کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا جس میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف وانگچک جو لداخ کے لئے ریاستی درجے کے مطالبے پر 15 روزہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے، تشدد کے بعد اپنی ہڑتال ختم کر دی۔ ایک بیان میں وزارت داخلہ نے کہا کہ وہ مطالبات جن پر وانگچوک بھوک ہڑتال پر تھے وہ اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی (ایچ پی سی) میں بحث کا لازمی حصہ ہیں، بہت سے لیڈروں کی جانب سے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ برطانیہ کے ایویشن ڈیپارٹمنٹ نے  پی آئی اے  کو تمام ضروری تقاضوں کی تکمیل کے بعد مانچسٹر کے لیے افتتاحی پرواز کے لیے 21 اور 25 اکتوبر کی تاریخیں دے دی ہیں،  الحمدللہ! یہ ایک عظیم کامیابی ہے۔  تفصیلات کے مطابق ایکس پر جاری پیغام میں خواجہ آصف کا کہناتھا کہ ہمارے سول ایویشن اور  پی آئی اے کے افسران کی انتھک محنت اور دن رات کی لگن نے اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔ پاکستانی قوم، بالخصوص برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے یہ ایک فخر کا لمحہ ہے۔ مبارک ہو! اب نئے عز م کے ساتھ آگے بڑھیں اور پاکستان کا...
      کلیم اختر:صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت پنجاب سوشل سکیورٹی (پیسی) گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری لیبر نعیم غوث، کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔  اجلاس میں مزدوروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ڈسکہ روڈ ڈسپنسری کو سوشل سکیورٹی بنیادی مرکز صحت سیالکوٹ کے درجے پر، ایمرجنسی سنٹر انڈس شوگر ملز کو سوشل سکیورٹی ڈسپنسری کے درجے پر اور پنڈی بھٹیاں ڈسپنسری کو بنیادی مرکز صحت کے درجے پر اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ واہ کینٹ میں نئی سوشل سکیورٹی ڈسپنسری قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔...
    وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ چار سے چھ لوگ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے، اس کے لیے پارلیمنٹ جانا ہوگا۔ مظفرآباد میں عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے بعد وفاقی وزراء نے میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا ایجنڈا ہماری سمجھ سے باہر ہے، ایکشن کمیٹی جو میسج دینے کی کوشش کر رہی ہے وہ کشمیری عوام کا نہیں ہے۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی حملہ کشمیری عوام نے پاک فوج کے ساتھ مل کر ناکام بنایا، ہم مسئلہ کشمیر کو دنیا میں واضح کرنے کے لیے یہاں پر ہیں، آج وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ میں مسلم...
    جامع علی مسجد جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طاقت مکہ اور مدینہ ہے، جس کی حفاظت کیلئے پاکستان کا انتخاب خوش آئند ہے،سعودی عرب نے محسوس کیا ہے کہ دوست اسلامی ممالک میں سے اگر کوئی ارض حجاز مقدس کی حفاظت کر سکتا ہے تو وہ صرف پاکستان ہے، بحیثیت پاکستانی قوم ہمارے لیے بہت بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدار س الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ کو دونوں برادر اسلامی مالک کیلئے نعمت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سعودی عرب کی طاقت مکہ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملٹری کورٹ سے سزا کیخلاف اپیل کا حق نہ دینے پر درخواست  پر لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی سیکرٹری قانونی کو معاملہ کابینہ میں پیش کرنے کیلئے 10دن کی مہلت دیدی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملٹری کورٹ سے سزا کے خلاف اپیل کا حق نہ دینے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہاکہ عدالت کے سامنے بلا جواز باتیں نہ کریں،سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ہدایات کا کیا مطلب ہے؟45 دن گزر گئے ، ابتک عملدرآمد کیوں نہیں ہوا، ،وفاقی سیکرٹری قانون نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے معاملہ کابینہ کو بھجوایا...
    راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) کنگ حمد انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق، تقریب میں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی، جب کہ اس موقع پر اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بحرین کے فرمانروا، شاہی خاندان اور حکومتِ بحرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کنگ حمد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح پاکستان میں طبی تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل...
    اسلام آباد،کراچی (خبرنگار خصوصی+سٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں آج ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا جا رہا ہے۔ نیول چیف نے اپنے پیغام میں عالمی میری ٹائم برادری کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی،انہوں نے کہا آج کا دن خاص طور پر پاکستانی ملاحوں، میری ٹائم ماہرین اور ساحلی مکینوں کے نام ہے جن کا پختہ عزم اور انتھک محنت ہماری قومی معیشت اور عالمی رابطہ کاری کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔نیول چیف نے کہا سمندر دنیا کو آپس میں جوڑتے ہیں بلکہ پائیدار روزگار، عالمی تجارت کے فروغ اور خوراک و توانائی کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہیں۔ہم پر ذمہ داری عائد ہے کہ آنیوالی نسلوں کیلئے سمندروں کومحفوظ بنائیں اور ان سے فائدہ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی دارالحکومت کے ہائی سیکیورٹی زون کشمیر چوک میں ایک شخص بلند و بالا ٹاور پر چڑھ گیا اس صورتحال پر ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب خان ، ریسکیو اہلکاروں سمیت پہنچ گئے اور ٹاور کی چوٹی پر چڑھے شخص سے کہا کہ وہ نیچے آجائے اور اپنا معاملہ بتائے جب وہ نیچے اترا تو اس نے کہا کہ میرا نام محسن ہے اور شہزاد ٹاؤن کا رہنے والا ہوں مجھے اپنے آرمی چیف سید عاصم منیر سے پیار ہے جس کے اظہار کیلئے بلندی پر چڑھ گیا جب ایس ایس پی آپریشنز نے گاڑی منگوا ئی اور محسن کو ساتھ لے جانے لگے تو محسن نے ایس پی صاحب زندہ باد کا...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی )رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ پنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے 40 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کی فراہمی کا سب سے تیز اور مؤثر ذریعہ ہے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ریاست کے پاس ایک ایسا ادارہ ہے جس کے پاس متاثرہ افراد کا ڈیٹا اور اْن تک رسائی کی صلاحیت ہے، سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا۔
    اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے ٹی آر جی پی کے الیکشن کرانے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی۔جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہا کہ الیکشن کرانے کا معاملہ بھی زیر سماعت کیس کا حصہ ہے، تمام فریقین کو سن کر ہی کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔دوران سماعت کیس سے متعلق سوشل میڈیا کے تبصروں کا حوالہ دیا گیا، جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دئیے کہ کمرہ عدالت سے باہر جو کچھ ہو رہا ہے اس پر بات نہیں کریں گے، سوشل میڈیا کو دیکھ کر عدالت نہیں چلا سکتے، عدالتی روسٹر کو ذاتی اسکرونگ کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔وکیل گرین ٹری...
    اپنے ایک بیان میں مشرقی وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی کا کہنا تھا کہ ایران سے بھی بات ہو رہی ہے، لیکن ایران نے سخت مؤقف اپنایا ہوا ہے، ہم ایران سے مذاکرات کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو  مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کر دیا۔ یہ بات مشرقی وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور  غزہ میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کا 21 نکاتی منصوبہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن میں کچھ رہنماؤں کو دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پُراعتماد ہیں کہ آنے والے چند روز میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250925-01-22اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ متعلقہ دائرہ اختیاررکھنے والی عدالت اگر جائیداد کے حوالہ سے جاری ڈگری کوکالعدم قرارنہ دے تو فیصلہ پر عملدرآمد کرانے والی عدالت اس ڈگری کوکالعدم قرارنہیں دے سکتی، ہم بھی وکیلوں سے سیکھتے ہیں جبکہ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہم اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ دوبارہ جھگڑا شروع ہوجائے اور دوبارہ کیس ہمارے سامنے آنے میں10سال لگ جائیں۔ ڈگری پرعملدرآمد کرانے والی عدالت اپنے دائرہ اختیارسے باہر نہیں جاسکتی۔ سپریم کورٹ کے 1001فیصلے ہیں کہ بعد میں خریداری کرنے والا کیس میں لازمی فریق نہیں۔ہم بھی روزانہ سیکھتے ہیں۔ جسٹس شکیل احمد کی سربراہی میںجسٹس عامرفاروق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس ڈیسک)ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کے لیے کھولے گئے ٹینڈر میں کم سے کم بولی 534.75 ڈالر فی میٹرک ٹن ملی۔ٹریڈنگکارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈرکھول دیا۔ٹریڈنگ کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق ٹی سی پی کو گزشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر بولیاں موصول ہوئیں، ٹریڈنگ کارپوریشن کو ٹینڈر کے تحت 4 بولیاں موصول ہوئیں۔رپورٹ کے مطابق ٹی سی پی کو ٹینڈر میں کم سے کم بولی 534.75 ڈالرز فی میٹرک ٹن ملی، ٹی سی پی نے چینی کے ایک لاکھ میٹرک ٹن کا ٹینڈر آج کھولا۔ٹینڈر کے تحت 534.75 سے 568.50 ڈالرز فی...
    ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین حالیہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے پر اسرائیلی حملے کی بھی مذمت کی۔ ایرانی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل کے غزہ اور اس سے باہر دیگر ممالک پر حملے نہ صرف جارحیت ہیں بلکہ سفارتی عمل کے ساتھ دھوکہ دہی کے مترادف بھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جون میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں کے دوران ان کے ملک کو...
    —فائل فوٹو سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین اور عوامی تحفظ کے لیے سندھ موٹر وہیکل رولز 1969ء میں ترامیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ترجمان محکمۂ ٹرانسپورٹ کے مطابق ترامیم کے تحت بھاری کمرشل گاڑیوں کے مالکان کو نئی شرائط پر عمل کرنا لازم قرار دیا گیا ہے، فٹنس سرٹیفکیٹ، گاڑیوں کی مقررہ عمر کی حد اور جدید حفاظتی نظام کا نفاذ لازمی ہو گا۔اس حوالے سے وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بھاری کمرشل گاڑیاں اب محکمہ ٹرانسپورٹ کے قائم مراکز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں گی، خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے اور جرمانے کی تمام رقوم آن لائن سندھ حکومت کے اکاؤنٹ میں جمع ہوں...
    ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں پاکستانی خاتون اول نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کی فراہمی کا سب سے تیز اور مؤثر ذریعہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں آصفہ بھٹو ںے کہا کہ پنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے 40 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کی فراہمی کا سب سے تیز اور مؤثر ذریعہ ہے۔ آصفہ بھٹو...
    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن مقرر کردیے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز کے خلاف شکایات پر کارروائی کیلئے جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحیی خان آفریدی کریں گے۔باوثوق ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل کونسل کا اجلاس اکتوبر کے وسط میں بلایا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ کے ہر ریٹائر جج کو 3...
    اسلام آباد: پاکستان میں کرپٹو ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے، جو ملکی ڈیجیٹل فنانس سیکٹر کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو لائسنس کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی دعوت دے دی ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ میں اس وقت تقریباً 40 ملین صارفین اور 300 بلین ڈالر کا سالانہ تجارتی حجم موجود ہے جو دنیا کی سب سے بڑی غیر منظم مارکیٹس میں شمار ہوتی ہے۔ اتھارٹی کے قیام کا مقصد اس مارکیٹ کو عالمی معیار کے مطابق ریگولیٹ کرنا اور مالیاتی چیلنجز سے نمٹنا...
    سپریم کورٹ کے ہر ریٹائر جج کو 3 پولیس اہلکار 24 گھنٹے سکیورٹی کیلئے دیے جائیں گے:وزات داخلہ کے احکامات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کو سکیورٹی دینے کے احکامات جاری کر دیے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق سپریم کورٹ کے ہر ریٹائرڈ جج کو 3 پولیس اہلکار 24 گھنٹے سکیورٹی کے لیے دیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ 5 ستمبر کو سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس پاکستان کی منظوری سے وزارت داخلہ کو ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی کے حوالے سے باضابطہ خط ارسال کیا تھا۔ خط میں کہا گیا کہ ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے...
    کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے دعویٰ کیا کہ ملک بے روزگاری، سماجی پولرائزیشن اور آئینی اداروں کی کمزوری جیسے کئی مسائل سے دوچار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ملکارجن کھڑگے نے مودی حکومت پر سفارتی ناکامیوں اور الیکشن کمیشن پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو بین الاقوامی سطح پر جن مسائل کا سامنا ہے، وہ سفارتی ناکامیوں کا نتیجہ ہیں۔ ملکارجن کھڑگے نے پٹنہ میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کہا کہ ہم ایک ایسے وقت میں مل رہے ہیں جب ہندوستان بین الاقوامی اور قومی دونوں سطحوں پر ایک بہت ہی مشکل دور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں پاکستان نے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے عالمی کرپٹو ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے بین الاقوامی سروس فراہم کنندگان کو لائسنس کے لیے درخواست دینے کی دعوت دی ہے تاکہ ملک میں کرپٹو مارکیٹ کو باقاعدہ ریگولیٹ کیا جا سکے۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان دنیا کی سب سے بڑی غیر منظم کرپٹو مارکیٹس میں شامل ہے، جہاں تقریباً 40 ملین صارفین موجود ہیں اور سالانہ تجارتی حجم 300 بلین ڈالر تک پہنچتا ہے۔ اس تناظر میں اتھارٹی کا قیام مارکیٹ کو عالمی معیار کے مطابق لانے اور مالیاتی خطرات پر قابو پانے کے لیے کیا گیا ہے۔اتھارٹی کے مطابق پاکستان...
    ویب ڈیسک : قومی ائیرلائن پی آئی اے آئندہ ماہ برطانیہ کیلئے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی ، ابتدائی مرحلے میں مانچسٹر کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔ اسکے علاوہ لندن اور برمنگھم کے لیے بھی سروس  جلد شروع کی جائے گی۔  ترجمان  پی آئی اے  کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر (TCO) کی منظوری مل گئی ہے، جس کے بعد قومی ایئرلائن آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن شروع کرے گی۔ کوٹ لکھپت ؛ڈمپر کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ بعد ازاں لندن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظہبی: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ابھی ایشیا کپ کے فائنل میں نہیں پہنچی، جب وہاں پہنچے گی تو اس وقت دیکھ لیں گے، البتہ اگر پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوا تو جیت یقینی طور پر پاکستان کی ہوگی۔بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں 5 کے 5 فاسٹ بولرز ٹیم میں کھیلیں، پاکستان یہاں صرف فائنل کھیلنے کے لیے نہیں آیا بلکہ ایشیا کپ جیتنے کا عزم رکھتا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز جارحانہ مزاج  اور بہترین فارم میں ہیں، انہیں کسی بڑی مشکل...
    لاہور: کوئٹہ سے پشاور کیلئے آج روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مسافروں کو مکمل ریفنڈ فراہم کر دیا گیا ہے اور یہ ٹرین آئندہ تین روز تک معطل رہے گی۔ دوسری جانب جعفر ایکسپریس حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے سے تباہ ہونے والے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے اور بھاری مشینری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔  حادثے میں الٹنے والی بوگیوں کو آج سیدھا کر دیا جائے گا جبکہ تباہ شدہ بوگیوں کو ہٹانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس اور بولان ایکسپریس کی سروس تاحال معطل...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایران سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز (FDD) کے زیر اہتمام منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں صیہونی ماہرین نے برملاء اعتراف کیا ہے کہ سربراہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے ہی ایران کیخلاف امریکی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں موثر کردار ادا کرتے ہوئے ایران کی کمزوریوں کی نشاندہی میں امریکہ کو خصوصی مدد پہنچائی ہے اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے قریب آنے پر، دنیا کی سب سے بڑی صیہونی لابی فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز (FDD) نے واشنگٹن میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا ہے کہ جس کا مقصد اُن طریقوں کا جائزہ لینا تھا کہ جن کے...
    راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا موقف ہے خیبر پختونخوا میں اور خطے میں امن تب ہی ہوگا جب سارے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف جاری عدالتی کارروائی سب کے سامنے ہے، بانی پی ٹی آئی نے واٹس ایپ لنک پر پیشی کا کل بھی بائیکاٹ کیا۔ انہوں ںے کہا کہ میں نے چکری جانا ہے 27 ستمبر کے جلسے کے حوالے سے میٹنگ رکھی ہے، بانی نے کمرہ عدالت میں میڈیا سے بات کی ہے، جس طرح جرح میں شہادتیں ہوئی ہیں...
    ---فائل فوٹو  خیبرپختونخوا کے محکمۂ برائے جنگلی حیات نے ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت مارخور کے شکار کے 39 پرمٹ جاری کردیے۔کے پی کے محکمۂ جنگلی حیات کے مطابق ایک مارخور کے شکار کے پرمٹ کے لیے 2 لاکھ 46 ہزار ڈالرز کی بولی لگائی گئی ہے۔محکمۂ جنگلی حیات کے حکام کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے 54 کروڑ 27 لاکھ روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔
    ---فائل فوٹو  خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا۔آصفہ بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بی آئی ایس پی کے پاس متاثرہ افراد کا ڈیٹا اور اُن تک رسائی کی صلاحیت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام متاثرین کو امداد فراہم کرنے کا سب سے تیز اور مؤثر ذریعہ ہے۔ سیلاب متاثرین کو بی آئی ایس پی سے مدد فراہم نہیں کی جاسکتی: عظمیٰ بخاریعظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا، حکومتِ پنجاب اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی...
    ویب ڈیسک :خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بی آئی ایس پی کے پاس متاثرہ افراد کا ڈیٹا اور اُن تک رسائی کی صلاحیت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام متاثرین کو امداد فراہم کرنے کا سب سے تیز اور مؤثر ذریعہ ہے۔  بناولنٹ فنڈ پالیسی میں اہم تبدیلی ,سرکاری ملازم کو ریٹائرمنٹ پر کتنی رقم ملے گی؟  یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ سیلاب متاثرین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے...
    پاکستان کی روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششوں کی بھرپور حمایت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس )پاکستان نے روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششوں کی بھرپور حمایت کردی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی خارجہ امور طارق فاطمی نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان روس اور یوکرین تنازع سے متعلق قرارداد کی حمایت کرتا ہے، تنازع کو ساڑھے3 سال سے زائد ہو چکے، جنگ میں بے گناہ جانوں کا ضیاع ہوا۔طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ تنازعات کو طاقت کے زور پر حل نہیں کیا جا سکتا، پاکستان فریقین سے تحمل اور برداشت سے کام لینے کا مطالبہ کرتا ہے، جاری تنازع نے شدید انسانی بحران کو جنم دیا ہے۔ ...
    پشاور: خیبر: وادی تیراہ شاڈالے اکاخیل سانحہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور مظاہرین سے مذاکرات کے لیے باڑہ پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ نے قبیلہ اکاخیل کے ملک ظاہر شاہ آفریدی کے حجرے میں تیراہ واقعے کے متاثرین سے تعزیت کی اور کہاکہ تیراہ واقعے قابل افسوس ہے، شہداء کے لئے جو اعلان کیا گیا ہے وہ رقم متاثرہ خاندانوں کو دی جائیگی، انہوں نے شہداء کو دہشت گرد کہنے کی بھی مذمت کی۔ وزیر اعلی نے مشران سے کہا کہ آپ لوگ ایک کمیٹی تشکیل دیں تاکہ عسکری حکام کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کی جائے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ، کمشنر پشاور،...
    راؤ دلشاد : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کے لیے خصوصی پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے  ایک سمسٹر کی فیس معاف کر دی ۔سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے بی ایس فرسٹ ایئر کے طلباء کی داخلہ فیس معاف کر دی گئی ہے،سیلاب  سےمتاثرہ مظفرگڑھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، چنیوٹ اور قصور کے طلباء کی سال اوّل کی فیس معاف کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ ان اضلاع میں واقع تمام یونیورسٹیوں میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں بھی 20 دن  اورہونہار اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ  میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء ) دبئی کے علاوہ البرشہ کی ایک رہائشی عمارت میں آگ پر قابو پانے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی سول ڈیفنس نے مال آف ایمریٹس کے قریب البرشہ کے علاقے میں ایک 14 منزلہ رہائشی عمارت میں منگل کی سہ پہر لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے، آگ جو مبینہ طور پر 2 بجے کے قریب شروع ہوئی اس نے فوری طور پر ہنگامی ردعمل کا اشارہ کیا اور فائر فائٹنگ ٹیمیں الرٹ موصول ہونے کے چھ منٹ کے اندر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، حکام نے تصدیق کی کہ آتشزدگی کے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، رہائشیوں کو...
    سٹی 42 : صوبائی وزیرخواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ خواتین کوسرویکل کینسرسےبچانےکیلئےباقاعدہ پروگرام شروع کیا گیا ، صوبہ بھر کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤکی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔  صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر اور رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سرویکل کینسر کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم کیا تھا، مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے ابھی اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس مہم کو مستقل ای پی آئی کا حصہ بنایا جا رہا ہے، عمر کی حد 9 سے 15 سال ہے، آئندہ کیلئے اس مہم کیلئے ایج بریکٹ صرف 9 سال...
    ویب ڈیسک : سندھ موٹر وہیکل رولز 1969 میں اہم ترامیم کے سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے تحت بھاری کمرشل گاڑیوں کے مالکان کو نئی شرائط پر عمل کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ ترامیم میں فٹنس سرٹیفکیٹ، گاڑیوں کی مقررہ عمر کی حد اور جدید حفاظتی نظام کا لازمی نفاذ شامل کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کمرشل گاڑیاں محکمہ ٹرانسپورٹ کے قائم کردہ مراکز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں گی، اور خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے، جرمانے کی رقوم آن لائن سندھ حکومت کے اکاؤنٹ میں جمع ہوں گی۔  پی ٹی آئی کارکن فلک...
    برطانیہ نے پی آئی اے کو کارگو کے بعد مسافر پروازوں کی بھی اجازت دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز کراچی: (آئی پی ایس) پاکستان کی قومی ایئرلائن کو ایک ہی روز میں دوسری بڑی کامیابی حاصل ہوگئی، پی آئی اے کو برطانیہ نے کارگو آپریشن کے بعد مسافر پروازوں کی بھی اجازت دے دی۔ برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو TCO (Third Country Operator) کا فائنل لائسنس جاری کر دیا ہے جس کے بعد پی آئی اے کو برطانیہ سے باقاعدہ طور پر فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق فلائٹ آپریشن کا آغاز پہلے مرحلے میں مانچسٹر ایئرپورٹ سے کیا جائے گا، اس...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے سی سی ڈی نے جس طرح امن و امان قائم کیا اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، زمینوں پر ناجائز قبضے چھڑانے کے لیے قانون سازی لا رہے ہیں۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا پیرا فورس کا قیام میرا خواب تھا جو شرمندہ تعبیر ہوا، عوام کے لیے آسانیاں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، بازاروں سے تجاوزات کے خاتمے پر لوگ خصوصا خواتین بہت خوش ہیں، پیرا فورس میں باصلاحیت خواتین شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا سی سی ڈی ڈپارٹمنٹ نے جو امن قائم کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، پنجاب...
    — فائل فوٹو پی آئی اے کی برطانوی فضائی آپریشن کی راہ ہموار ہوگئی۔ قومی ایئر لائن کو برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی ہے۔اس بارے میں برطانیہ کے ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ نے قومی ایئر لائن کے سی ای او کے نام اجازت نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق قومی ایئر لائن کو پانچ سال بعد کارگو فلائٹس چلانے کی مستقل اجازت مل گئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کو کارگو فلائٹس کے بعد برطانیہ کے لیے مسافر بردار پروازیں چلانے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔ برطانوی ادارے کی جانب سے 23 ستمبر کو  جاری ہونے والے خط کے مطابق قومی ایئر لائن کو کارگو پروازوں کی اجازت اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئر...
    زبیرراشد: کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے سرکاری کالجز کے طلبا کو انعام میں وزیر اعظم پروگرام کے تحت الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔  چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے) نے پوزیشن ہولڈرز کو مکمل فری سکالر شپ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔  اس حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں کراچی کے سرکاری کالجز کے پوزیشن ہولڈر طلبا اور ان کے والدین سمیت اہم شخصیات شریک ہوں گی، طلبا کو انعام میں الیکٹرک بائیکس دینے کیلئے الیکٹرک موٹرسائیکلیں پہنچا دی گئی ہیں۔ شاہین آفریدی نے شاداب خان کو پیچھے چھوڑ دیا ...
    سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سندھ موٹر وہیکل رولز 1969میں اہم ترامیم، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،ترامیم کے تحت بھاری کمرشل گاڑیوں کے مالکان کو نئی شرائط پرعمل کرنالازم قراردیا گیاہے،ترامیم میں فٹنس سرٹیفکیٹ،گاڑیوں کی مقررہ عمر کی حد اور جدید حفاظتی نظام کا لازمی نفاذ شامل ہے-سینئر صوبائی وزیرنے کہا ہے تمام بھاری کمرشل گاڑیاں اب محکمہ ٹرانسپورٹ کے قائم کردہ مراکز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گی،خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی مالکان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے،جرمانے کی تمام رقوم آن لائن سندھ حکومت کے اکاؤنٹ میں جمع ہوں گی،ان کا کہنا تھا نئی ترامیم میں گاڑیوں کی عمر کی حد بھی مقرر کر...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی قیادت میں تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔ انہوں نے مالی سال 2024ء میں 3 بلین ڈالر کے سٹینڈ...
    وزیراعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو مذاکرات کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آزاد جموں و کشمیر میں جاری عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان تنازع کے حل کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو مذاکرات کا اختیار دے دیا گیا ہے، دونوں وزرا آج مظفرآباد پہنچیں گے جہاں وہ عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومتی مذاکراتی ٹیموں سے ملاقات کریں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا...
    سٹی42:  پنجاب حکومت نے کان کنوں کی فلاح و بہبود کے لیے مائنز ویلفیئر بورڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سٹینڈنگ کمیٹی نے اس حوالے سے سفارشات تیار کرکے پنجاب کابینہ کو ارسال کر دی ہیں۔ مائنز ویلفیئر بورڈ کان کنوں اور ان کے اہلخانہ کو تعلیمی و طبی سہولیات فراہم کرے گا۔ بورڈ کان کنوں کے بچوں کو وظائف اور سکالرشپس بھی دے گا تاکہ ان کی تعلیم میں معاونت کی جا سکے۔ ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز کان کنوں کے رہائشی مسائل کے حل کے لیے مائنز لیبر ہاؤسنگ بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا جو...
    نیویارک ( نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔ انہوں نے مالی سال 2024 میں 3 بلین ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ، بعد ازاں 7 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (EFF) اور 1.4 بلین ڈالر کے ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فنڈ (RSF) کے بروقت انتظام پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پختہ عزم کے ساتھ کی جانے...
    پاکستان نے کرپٹو کرنسی کے شعبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے عالمی ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل شروع کر دیا ہے، جس سے نہ صرف ریگولیشن کو مضبوط بنایا جائے گا بلکہ عالمی سرمایہ کاری کے نئے دروازے بھی کھلیں گے- پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی عالمی مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی کرپٹو ایکسچینجز کو لائسنس کے لئے درخواست دینے کی دعوت دے دی ہے۔ پاکستان اس وقت دنیا کی بڑی غیر منظم کرپٹو مارکیٹوں میں شامل ہے، جہاں سالانہ 300 بلین ڈالر سے زائد کا تجارتی حجم اور 40 ملین سے زائد صارفین موجود ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق، پاکستان میں کرپٹو آپریشنز کے لیے صرف وہ کمپنیاں اہل ہوں گی جو...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء ) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان کو گرفتار کرلیا گیا جن کی بازیابی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست فلک جاوید کے والد جاوید اقبال کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے دائر کی جنہوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ فلک جاوید کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، درخواست میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ اس...
    ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔  مراسلے کے مطابق قرضے گریڈ 1 سے 17 تک کے صوبائی ملازمین کو آسان اقساط پر دئیے جائیں گے۔   قرضے کے لئے رواں سال کے بجٹ میں 34 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔  سیکرٹریٹ ملازمین کے قرضوں کیلئے10 کروڑ جبکہ دیگر ملازمین کیلئے 24 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔   گاڑی کےلیے 2 لاکھ جبکہ گھر بنانے کےلیے اڑھائی لاکھ ایڈوانس دیا جائے گا۔   ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز
    ویب ڈیسک : قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او) کی باضابطہ منظوری مل گئی۔ پی آئی اے آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گا۔ ​پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی، جس کے بعد برمنگھم اور لندن بھی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔ گزشتہ روز برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے باقاعدہ طور پر پی آئی اے کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز ​پی آئی اے کو جامع اور ہمہ جہتی منظوری دی گئی جس سے پی آئی...
    سندھ ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے مئیر کراچی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ اس ٹیکس کے متعلق مزید درخواستیں بھی دائر کی گئیں ہیں لیکن جب تک اس درخواست کا فیصلہ نہیں ہوگا، دوسری درخواستوں پر فیصلوں پر بھی عملدرآمد نہیں ہوسکتا۔ اس میں کہا گیا کہ عدالت اس درخواست پر قرار دے چکی ہے کہ ٹیکس وصولی کا حتمی فیصلہ اس درخواست کے فیصلے سے مشروط ہوگا، ایم یو سی ٹی چارجز کا نفاذ سندھ لوکل...
    برطانیہ سے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے لئے بڑی خبر آ گئی۔برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ ڈی ایف نے پی آئی اے کو آڈٹ میں کامیابی پر کارگو آپریشن شروع کرنے کیلئے 5 سالہ لائسنس جاری کر دیا، جس کے بعد پی آئی اے اپنی پروازوں میں اب پاکستان سے برطانیہ کیلئے کارگو لے جا سکے گا۔پی آئی اے کو برطانیہ نے کارگو لائسنس ACC3 جاری کیا ہے، جس کے تحت 2030 تک پی آئی اے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے برطانوی شہریوں کیلئے کارگو لے جا سکے گا،یہ فیصلہ نہ صرف ایئرلائن کیلئے مالی طور پر مددگار ثابت ہو گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو بھی فروغ دے گا۔یاد رہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن...
    وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے اسکاٹ جیکب اوربورڈآف انویسٹمنٹ کے وفد سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ریگولیٹری ریفارمز، لائنسنسینگ ، این  او سی،کمپنیزایکٹ میں تجاویز پرغور کیا گیا ہے، ملاقات میں بورڈ آف انویسٹمنٹ نے کہا ہے لائسنس کے نظام پر تفصیلی پریزنٹیشن معاون خصوصی کو دی جائے گی،اس موقع پر معاون خصوصی کا کہنا تھا ایس ای سی پی اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کو اُنلسٹڈ کمپنیوں کے اصلاحاتی اقدامات جلد مکمل کر لے گا،لسٹد کمپنیوں کے قوانین و ضوابط کا بھی فوری جائزہ لیاجائیگا،لسٹد کمپنیوں کیلئے لیسٹ ریگولیٹڈ ماڈل پر مبنی بینچ مارکنگ کی جائے،انہوں نے کہا ہے اندرونی ٹریڈنگ کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اعتمادبحال کرناضروری ہے، فارن ایکسچینج...
    —فائل فوٹو کراچی کے 3 اضلاع سمیت سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق صوبے بھر میں پولنگ کا آغاز اپنے مقررہ وقت پر ہوا تھا، پولنگ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔کراچی، حیدرآباد، دادو، جامشورو، مٹیاری، سکھر، گھوٹکی، خیرپور، میرپورخاص، عمرکوٹ، بدین اور ٹھٹھہ میں پولنگ جاری ہے۔ترجمان نے کہا کہ ٹوٹل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 187 ہے، ووٹرز میں ایک لاکھ 33 ہزار 38 مرد اور ایک لاکھ 10 ہزار 154 خواتین شامل ہیں۔الیکشن کمشنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات ہیں۔ الیکشن کمشنر سندھ نے صاف، شفاف...