’جیو نیوز‘ گریب

سینیٹر فیصل واوڈا پارلیمنٹ ہاؤس میں 27ویں ترمیم کی منظوری کے لیے ایڈوانس میں مٹھائی لے آئے۔

فیصل واوڈا کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کو مٹھائی کھلائی گئی۔

میڈیا سے گفتگو  کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ 27ویں ترمیم کی مٹھائی کھائیں اور 28ویں کی تیاری کریں۔ 27 ویں ترمیم منظوری ہو چکی ہے۔ ہم اپنا کام کرچکے ہیں۔ جمہوری روایات کی پاسداری کر رہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں ایڈوانس مٹھائی کھانے آیا ہوں۔ نوکری کے ساتھ نخرا نہیں چلے گا۔ ڈیفنس لائن کو مزید ہم نے مضبوط کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جتنی چیزیں ہو رہی ہیں وہ ہٹ کے نہیں ہو رہیں۔ جو چیز اس صدر کے لیے ہوگی وہ آگے کے لیے بھی ہوگی۔ 

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فیصل واوڈا

پڑھیں:

سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل، آج 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ خاندانی ذرائع نے ان کی شدید علالت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کی ناساز صحت کے باعث وہ آج 27ویں آئینی ترمیم پر ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

یاد رہے کہ قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے ابتدائی مسودے کی منظوری دے دی ہے، اور یہ مجوزہ ترمیم آج سینیٹ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، جو صبح 11 بجے شروع ہوگا۔

سینیٹ کے جاری کردہ ایجنڈے کے مطابق، سینیٹر فاروق ایچ نائیک قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کریں گے، جبکہ وزیرِ قانون ترمیمی بل کو منظوری کے لیے ایوان میں پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان بعض ترامیم پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہو سکا، جن میں عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • 27 ویں ترمیم منظور ہوگئی، 28 ویں ترمیم کی تیاری کریں: فیصل واوڈا
  • 28 ویں کی تیاری کریں‘، فیصل واوڈا 27 ویں ترمیم کی منظوری سے پہلے مٹھائی لیکر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
  • سینیٹر فیصل واوڈا پارلیمنٹ ہاؤس مٹھائی کی ٹوکری لے کر آ گئے
  • 27ویں آئینی ترمیم پاس ہوچکی، 28ویں ترمیم کی بات کریں، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ
  • 27ویں ترمیم پاس ہوگئی، 28 ویں ترمیم کی تیاری کریں، فیصل واوڈا
  • ستائیسویں ترمیم پاس ہوگئی، 28 ویں ترمیم کی تیاری کریں، فیصل واوڈا
  • 27ویں آئینی ترمیم پاس ہو گئی ہے،28ویں کی تیاری کریں،سینیٹر فیصل واوڈا
  • ’27ویں منظور، اب 28ویں ترمیم کی تیاری کریں‘
  • سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل، آج 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے