بھارت اسرائیل کی طرح ہے جو بچوں کو نشانہ بناتا ہے: منال خان
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
معروف اداکارہ منال خان کا کہنا ہے کہ بھارت اسرائیل کی طرح ہے جو بچوں کو نشانہ بناتا ہے۔
انسٹاگرام پر 10 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی منال خان کا کہنا ہے کہ میرے اکاؤنٹ تک تاحال بھارتی صارفین کی رسائی ممکن ہے اور میں جانتی تھی کہ سچ بولنے پر تنقید ضرور ہوگی، مگر میں پیچھے نہیں ہٹی۔
منال نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں پاکستانی ہوں اور اپنی بات آزادی سے کہہ سکتی ہوں، بھارتی فنکاروں کی طرح کٹھ پتلی نہیں، جو اداکار جنگ کی حمایت کر رہے ہیں اُنہیں شرم آنی چاہیے۔
اداکارہ کے اس بےباک بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، جہاں صارفین نے ان کے جرات مندانہ مؤقف کو خوب سراہا ہے۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ آپ نے اپنے پلیٹ فارم کا بہترین استعمال کیا، جبکہ ایک اور نے لکھا کہ ہمیں فخر ہے کہ آپ نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 13 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
—فائل فوٹو
سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں آپریشن کے دوران 13 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آپریشن بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
ہلاک بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج دسمبر 2023ء میں درابن خودکش دھماکے کی سہولت کاری میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ خوارج سرکاری افسران، معصوم شہریوں کے اغواء، ٹارگٹ کلنگ میں شامل رہے، علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہے۔