اللہ رب العزت کا شکر، پاکستان کو سربلند کیا: نوازشریف
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نوازشریف نے کہا ہے کہ اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اُس نے پاکستان کو سربلند کیا۔ وزیراعظم، آرمی چیف اور ایئرچیف کو مبارک باد اور شاباش۔ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے۔ مگر پاکستان اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ہرنائی سے ملنے والی لاش اسسٹنٹ کمشنر کی نہیں
ڈی سی زیارت سلیم ترین کے مطابق ہرنائی سے ملنے والی لاش اسسٹنٹ کمشنر کی نہیں، بلکہ محبت اللہ سمالانی نامی شخص کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے ملنے والی لاش اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل کی نہیں ہے۔ لیویز فورس اسسٹنٹ کمشنر کی لاش تلاش کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین کا کہنا ہے کہ ہرنائی کے علاقے زرد آلو سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت ہو گئی ہے۔ جو نوجوان محبت اللہ سمالانی کی ہے، جسے لین دین کے تنازع پر قتل کیا گیا تھا۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی لاش کی بازیابی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ زرد آلو، کوسٹ اور ٹکری کے پہاڑی سلسلوں میں تلاش کے دوران ملنے والی لاش محبت اللہ سمالانی کی ہے۔ جسے کوسٹ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔