بھارت کو ماننا پڑے گا پاکستان کی فضائی طاقت اس سے زیادہ ہے: برطانوی صحافی اینبرسن اتھر جان
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
بی بی سی جنوبی ایشیاء کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھرجان—فائل فوٹو
امریکی ٹی وی سی این این کے بعد برطانوی ٹی وی بی بی سی کے صحافی نے بھی پاکستان کی بھارت پر برتری کے بارے میں بتا دیا۔
برطانوی ٹی وی کے ریجنل ایڈیٹر جنوبی ایشیاء اینبرسن اتھرجان کا کہنا ہے کہ بھارت کو یہ بات ماننی پڑے گی کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ اس نے پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کے باوجود پاکستان کے اندر حملہ کیا۔
امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے پوری دنیا بھارت، پاکستان کے درمیان سیز فائر کی کوشش کر رہی تھی، بھارت نے پاکستان کی ایئر بیسز پر حملہ کیا۔
برطانوی صحافی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچانے کے منصوبے کو ناکام بنادیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت نے اربوں ڈالرز کا اسلحہ خریدا تھا اس کے باوجود اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بزدل بھارت کی جارحیت کے خلاف گزشتہ شب آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کا آغاز کیا تھا جس کے دوران بھارت کی متعدد اہم فوجی تنصیبات اور پوسٹوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا اور دھول چاٹنے کے بعد بھارت پاکستان کے ساتھ بالآخر جنگ بندی پر آمادہ ہو گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہے کہ بھارت پاکستان کے پاکستان کی
پڑھیں:
پاکستان اور بھارت فوری سیز فائر پر متفق ہو گئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تصدیق کر دی
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جنگ بندی کی تصدیق کر دی، انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت فوری سیز فائر پر متفق ہو گئے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و سلامتی کی کوشش کی ہے، علاقائی سالمیت، قومی خود مختاری پر سمجھوتا کیے بغیر کوششیں کیں، جی ڈی ملٹری آپریشنز میں بات ہوئی ہے،
پورا دن ڈپلومیسی چلتی رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک فوری طور پر سیز فائر پر متفق ہو گئے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و سلامتی کی کوششیں کی ہیں اور وہ علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر اپنے اقدامات جاری رکھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جی ڈی ملیٹری آپریشنز کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے اور پورا دن ڈپلومیسی کے تحت اس معاملے پر کام کیا گیا۔ اسحاق ڈار کے مطابق، پاکستان کی جانب سے امن کی کوششیں جاری رہیں گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ بھارت اور پاکستان سیزفائر پر تیار ہوگئے ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
دونوں ممالک کو مبارک باد دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی رات کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے 5 مقامات پر حملے کیے گئے تھے جس کا پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا اور بھارت کے 5 طیارے بھی مار گرائے۔ پاکستان کی جانب سے بارہا خبردار کرنے کے باوجود بھارت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری رہا اور بھارت نے ڈرون حملوں کے بعد میزائل حملوں سے پاکستانی ائیر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
پاکستان نے آج صبح بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ ائیر بیسز سمیت کئی ائیر فیلڈز کو تباہ کر دیا۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔
اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔ پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٓ الحمدللہ افواج پاکستان نے مربوط طریقے سے طاقتور جواب دیا ہے، پہلگام واقعے پرحقائق جاننے کے لیے غیر جانبدارانہ تحقیقات کو بھارت نے ٹھکرا دیا، بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، ان جارحانہ اقدامات کے باوجود پاکستان نے انتہائی تحمل سے کام لیا۔
بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کے جواب میں پاکستان نے ”آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ“ کے تحت دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے، جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کو کاری ضرب لگائی گئی ہے اور کئی ایئر فیلڈز تباہ کر دی گئی ہیں۔
Post Views: 4