بی بی سی کے جنوبی ایشیا کے ریجنل ایڈیٹر امبراسن ایتھیراجن کے مطابق چار روزہ کشیدگی کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بڑا تصادم وقتی طور پر ٹل گیا ہے اور اس میں امریکہ نے ایک بار پھر دونوں حریف ممالک کے درمیان ثالثی کا اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کے تجزیے کے مطابق اس حالیہ تنازعے میں بھارت فیصلہ کن کارروائی میں ناکام رہا، جبکہ پاکستانی افواج نے کامیابی کے ساتھ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے خود کو ایک فاتح قوت کے طور پر منوایا ہے، اور پاکستانی عوام بھی اپنی فوج کے ساتھ مکمل طور پر متحد نظر آئی۔
سیز فائر کے بعد پاکستان اور انڈیا اپنی بیرکس میں واپس جا کر اس تنازع میں ہونے والے اپنے اپنے فائدے اور نقصانات کا حساب کتاب کر رہے ہوں گے، جبکہ صدر ٹرمپ ایک مرتبہ پھر دنیا کے سامنے ممکنہ طور پر خود کو ایک عالمی امن ساز (پیس میکر) کے طور پر پیش کریں گے۔ اور اس پیش رفت کی بنیاد پر ٹرمپ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو اپنی پہلی بڑی سفارتی کامیابی کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔
پاکستانی فوج اپنے ملک کی عوام کو بتا سکتی ہے کہ وہ کس طرح انڈیا کی جارحیت کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ایک طرح سے پاکستانی افواج اس تنازعے میں ایک اور فاتح کے طور پر ابھری ہیں کیونکہ بظاہر پورا ملک اور اس کی عوام اُن کے پیچھے کھڑے ہیں۔
یاد رہے کہ صرف دو سال قبل ابق وزیراعظم عمران خان کے حامیوں کی جانب سے پاکستانی فوج کے خلاف مظاہرے کیے گئے تھے۔
تو انڈیا کے لیے اس میں کیا سبق ہے؟
انڈیا ایک بار پھر یہ دلیل دے سکتا ہے کہ اس نے پاکستان کے ایٹمی ڈیٹرنس کے باوجود پاکستان کے اندر دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔
مجموعی طور پر دہلی کو یہ احساس بھی ہو سکتا ہے کہ ان کے پرانے حریف کی فضائی طاقت اس کی سوچ سے کچھ زیادہ ہے، اور انڈیا نئے ہتھیاروں کے حصول پر اربوں خرچ کرنے کے باوجود فیصلہ کُن ضرب لگانے میں ناکام رہا ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا، مل کر ناکام بنائیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ میں قومی استحکام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہم نے معرکہ حق میں عظیم فتح سمیٹی، پاکستان کو توڑنے کی کوشش کرنے والوں کو معرکہ حق میں جواب مل گیا، متکبر بھارت کو اس جواب کا اندازہ نہیں تھا، پاکستان نے بھارت کا تکبر خاک میں ملایا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا ہے جسے مل کر ناکام بنائیں گے۔ بلوچستان کے دارالحکومت میں قومی استحکام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام نے قیام پاکستان میں اہم کردار ادا کیا ،منظم سازش کے تحت بلوچوں کو لاحاصل جنگ میں دھکیلا جارہا ہے، پاکستان اس دن مکمل ہوا جب بلوچستان اس میں شامل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے جو پاکستانیوں کو تقسیم کرنے میں ملوث ہے، ایک 2 فیصد گمراہ لوگ پورا بلوچستان نہیں، امن کیلئے کسی بھی مذاکرات کا حامی ہوں، دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا ہے جسے مل کر ناکام بنائیں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ مانتا ہوں غیر متوازی ترقی کا مسئلہ  ہے مگر یہ صرف بلوچستان کا مسئلہ نہیں، ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور قومیت نہیں ہے، جب بھی پاکستان کو خطرہ لاحق ہوا، اقلیتیں ہمیشہ ملک کے ساتھ کھڑی ہوئیں۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ہم نے معرکہ حق میں عظیم فتح سمیٹی، پاکستان کو توڑنے کی کوشش کرنے والوں کو معرکہ حق میں جواب مل گیا، متکبر بھارت کو اس جواب کا اندازہ نہیں تھا، پاکستان نے بھارت کا تکبر خاک میں ملایا۔

متعلقہ مضامین

  • دشمن خطے میں خانہ جنگی چاہتا، مل کر ناکام بنائیں گے، سرفراز بگٹی
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا کے ساتھ خصوصی نشست؛ یکجہتی کا بھرپور اظہار
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں طلبہ سے خصوصی نشست
  • پاکستانی سرزمین پر دراندازی کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا؛ صدرِ مملکت
  • بھارت اور امریکا کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر تناﺅ‘دہلی کو چین کے قریب لے جاسکتا ہے .ماہرین
  • میجر طفیل محمد شہید کی قربانی قوم کیلیے مشعلِ راہ ، پاکستان کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے : صدر مملکت
  • دشمن کو واضح پیغام گیا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے: عطا اللہ تارڑ
  • پاکستان نے بھارت میں ہاکی ایشیا کپ کھیلنے سے انکار ، بھارتی آفیشل کا دعویٰ
  • ابھی شروعات ہیں‘آپ کو مزید سخت پابندیاں دیکھنے کو ملیں گی. صدرٹرمپ کی بھارت کو دھمکی