ہماری بہادر افواج نے سندور کو تندور بنا دیا، چوکیاں ایئر بیس اڑا کر رکھ دیے، حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
فیض آباد راولپنڈی میں یوم تشکر ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دوبارہ دشمن نے جرأت کی تو دندان شکن جواب دیں گے، پوری قوم ہندوستان کو جواب دے گی، انہوں نے مزید کہا کہ قوم نے آج پاک فوج آرمی چیف اپنے شاہینوں اور وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کیا، ابھی ہم نے حملہ نہیں کیا، حملے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہماری بہادر افواج نے سندور کو تندور بنا دیا، ان کی چوکیاں ایئر بیس اڑا کر رکھ دیے ہیں۔ فیض آباد میں یوم تشکر ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے پاک فوج کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا، یہ فرض تھا احسان نہیں، نور خان بیس پر اٹیک ہوا لوگ وہاں پہنچ گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان والے گھروں میں چھپ جاتے ہیں، ہمارے لوگ حملے والی جگہ پر پہنچ جاتے ہیں، پورا پاکستان ایک ہو کر نکلا ہوا ہے، گھروں کی چھتوں سے استقبال فوج کے لیے تھا۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دوبارہ دشمن نے جرأت کی تو دندان شکن جواب دیں گے، پوری قوم ہندوستان کو جواب دے گی، ہماری بہادر افواج نے سندور کو تندور بنا دیا، ان کی چوکیاں ایئر بیس اڑا کر رکھ دیے ہیں۔ حنیف عباسی نے مزید کہا کہ قوم نے آج پاک فوج آرمی چیف اپنے شاہینوں اور وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کیا، ابھی ہم نے حملہ نہیں کیا، حملے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، جب ہم نے حملہ کیا تو پھر لگ پتہ جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حنیف عباسی
پڑھیں:
آپریشن سندور پر مودی کی خاموشی سیاسی طوفان میں تبدیل
نیو دہلی:آپریشن سندور میں بھارت کو عبرتناک شکست کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کی مجرمانہ خاموشی بھارت میں سیاسی طوفان میں تبدیل ہو گئی ہے۔
مودی سرکار کی اس خاموشی کو اپوزیشن جماعتوں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ امریکی صدرکے پاکستان کے حق میں بیانات نے بھارتی حکومت کیلئے مزید شرمندگی پیدا کر دی ہے۔
کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی ایک بزدل انسان ہے جس کے پاس کوئی وژن نہیں، وہ امریکی صدر کے سامنے کھڑے ہونے کی ہمت نہیں رکھتے،انہی کے حکم پر آپریشن سندور روکا گیا۔
کانگریس کی سینئر رہنما سوپریا شری نیت نے کہا کہ ٹرمپ کے مطابق 7 بھارتی طیارے مار گرائے گئے،م ودی کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اس سچائی کو تسلیم کر چکے۔
آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کیخلاف منظم مہم شروع کررکھی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پروپیگنڈے کی تازہ ترین مثال کوٹ رادھا کشن میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد سامنے آئی جہاں 28 سالہ تاجر شیخ معیز جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کی جانب سے اس بات کی تصدیق کے باوجود کہ انکا کسی عسکریت پسند تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا،2025ء کے وسط تک بھارت میں جھوٹی خبروں کے 1,087سے زیادہ واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعے فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دی گئی۔